طلاق

تحریری طلاق کے بعد کیا زبانی یا تحریری طور پر رجوع کیا جا سکتا ہے؟

فتوی نمبر :
87344
| تاریخ :
2025-10-05
معاملات / احکام طلاق / طلاق

تحریری طلاق کے بعد کیا زبانی یا تحریری طور پر رجوع کیا جا سکتا ہے؟

میں نے اپنی بیوی کو ایک تحریری طلاق دی تھی، لیکن میرا ارادہ صرف رجوع کرنے کا تھا۔ بعد میں میں نے گواہوں کی موجودگی میں زبانی طور پر رجوع کا اعلان کیا، اور اپنی بیوی سے شہوت کے ساتھ جسمانی رابطہ بھی ہوا۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا اس صورت میں میرا رجوع درست ہوگیا ہے یا میری بیوی سے تجدیدِ نکاح کی ضرورت ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں میاں بیوی کے درمیان رخصتی و خلوت صحیحہ ہو جانے کے بعد اگر سائل واضح اور صریح الفاظ مثلا میں طلاق دیتا ہوں وغیرہ کے ذریعہ بیوی کو فقط تحریری طور پر ایک طلاق دی ہو ،اس سے قبل یا بعد میں مزید کوئی طلاق نہ دی ہو،تو ایسی صورت میں بیوی پر ایک طلاق رجعی واقع ہو چکی تھی،جس کے بعد سائل کو دوران عدت رجوع کا اختیار حاصل تھا،چنانچہ اس دوران اگر سائل نے بیوی سے منہ زبانی رجوع کہہ کر یا عملاً اسے شہوت سے چھو کر رجوع کر لیا ہو،تو شرعا بھی یہ رجوع درست ہو کر دونوں کا نکاح حسب سابق برقرار ہےاور ان کا ساتھ رہنے کے لیے تجدید نکاح کرنا لازم نہیں،لیکن آئندہ کے لیے سائل کے پاس صرف دو طلاقوں کا اختیار ہے،اس لیے آئندہ کے لیے طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیہ: وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض کذافی الھدایہ الخ۔ (كتاب الطلاق، الباب السادس في الرجعة، ج:1، ص:470، ط:رشيدية)۔
و فی بدائع الصنائع: أما الطلاق الرجعي فالحكم الأصلي له هو نقصان العدد، فأما زوال الملك، وحل الوطء فليس بحكم أصلي له لازم حتى لا يثبت للحال، وإنما يثبت في الثاني بعد انقضاء العدة، فإن طلقها ولم يراجعها بل تركها حتى انقضت عدتها بانت الخ۔ (کتاب الطلاق، فصل في حكم الطلاق، ج:3،ص:120،ط: دار الكتب العلمية)۔
وفی الفتاوی الھندیہ: إذا كان الطلاق بائناً دون الثلاث فله أن يتزوجها في العدة وبعد انقضائها الخ۔ (كتاب الطلاق، الباب السادس ج:1، ص: 473، ط: دار الفكر)۔
وفی رد المحتار: تحت قولہ(هي استدامة الملك القائم) بلا عوض ما دامت (في العدة) (الی قولہ) (بنحو) متعلق باستدامة (رجعتك) ورددتك ومسكتك بلا نية لأنه صريح (و) بالفعل مع الكراهة (بكل ما يوجب حرمة المصاهرة) كمس (الی قولہ) (قوله: بنحو راجعتك) الأولى أن يقول بالقول نحو راجعتك ليعطف عليه قوله الآتي وبالفعل ط، وهذا بيان لركنها وهو قول، أو فعل (الی قولہ) (قوله: مع الكراهة) الظاهر أنها تنزيه كما يشير إليه كلام البحر في شرح قوله والطلاق الرجعي لا يحرم الوطء رملي، ويؤيده قوله في الفتح - عند الكلام على قول الشافعي بحرمة الوطء -: إنه عندنا يحل لقيام ملك النكاح من كل وجه، وإنما يزول عند انقضاء العدة فيكون الحل قائماً قبل انقضائها. (قوله: كمس) أي بشهوة، كما في المنح الخ۔ (‌‌کتاب الطلاق، باب الرجعة، ج:3، ص:397، ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالھادی شعیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 87344کی تصدیق کریں
0     5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات