ذکر دعاء اور درود

درود اور سلام کو ایک ساتھ جمع کرکے پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر :
87994
| تاریخ :
2025-10-18
عبادات / عملیات و اذکار / ذکر دعاء اور درود

درود اور سلام کو ایک ساتھ جمع کرکے پڑھنے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مؤلفة
قط الاقطاب بام ربانی حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زكريا صحاب کاندھلوی مہاجر مدنی قدس سره متوفی الله
فضائل درود شریف کے فهرست ۴۲ میں لکھتے ہیں
سنتا ہوں ۔ اسی طرح بہت سی روایات میں مضمون آیا ہے اس لئے بندہ کے خیال میں اگر ہر جگہ درود و سلام دونوں کو جمع کیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ یعنی بجائے السّلامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللهِ السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا نَبِي الله وغیرہ کے الصَّلُوةُ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ الصَّلَوةُ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ يا نبي الله ۔ اسی طرح اخیر تک السلام کے ساتھ الصلوة کا لفظ بھی بڑھا دے تو تو زیادہ ا اچھا ہے۔ ۔ اس صورت میں میں علامہ باجی اور علامہ سخاوی دونوں کے قول پر عمل ہو جائے گا۔
اس می لکھا ہے ہر جگہ دورود و سلام دونوں کو جمع کیا جائے تو زیادہ بہتر ہے
الصَّلُوةُ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ الصَّلَوةُ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ يا نبي الله ۔ کہنا نا جائز ہے تو ہر جگہ کیو پڑنا بہتر ہوا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ "الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ" کہنا مطلقا ناجائز نہیں اگر اس نیت سے پڑھے کہ رسول اللہﷺ ہر جگہ حاضر ناظر ہے تو اس نیت سے پڑھنا بلا شبہ ناجائز اور شرک ہے جسکی قرآن وحدیث میں جابجا ممانعت آئی ہے اور اگر صرف عشق ومحبت میں پڑھے یا اس نیت سے کہ ملائکہ میرے اس درود کو رسول اللہ ﷺ تک پہنچائیں گے تو ایسی نیت کے ساتھ پڑھنا درست ہے تاھم موجودہ دور میں یہ اھل بدعت کا شعار بن چکا ہے اس لئے اسطرح کے الفاظ کہنے سے تشبہ بالمبتدعین ہے اس سے احتراز لازم ہے جبکہ شیخ الحدیث مولانا زکریا ؒنے اپنی کتاب فضائل درود میں جو صلوۃ اور سلام کو ایک ساتھ جمع کرنے کا تذکرہ فرمایا ہے وہ بحث اس صورت سے متعلق ہے کہ جب انسان روضہ اقدس کے پاس حاضر ہوکر حضورﷺ پر سلا م پیش کرتاہے، اس سلام سے متعلق علماء کی دورائے ہیں کہ بعض حضرات سلام پیش کرتے وقت "سلام" کے الفاظ کے ذریعہ مثلاً "السلام علیک" سے سلام پیش کرنے کو زیادہ بہتر کہتے ہیں ، اوربعض علماء "الصلوۃ علیک یا رسول اللہ " کے الفاظ کے ذریعہ سلام پیش کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ، اس لیے صاحب کتاب کہتے ہیں کہ دونوں صیغوں کو ہی سلام پیش کرتے وقت جمع کردیا جائے، تویہ زیادہ بہتر ہوگا کہ دونوں قولوں پر عمل ہوجائے گا ، اس سے عا م درود کے اندر صلوۃ اور سلام کو جمع کر نا مراد نہیں ، اس لیےسائل کو شبہ نہ ہونا چاہیے ۔ (ملاحظہ ہوکتاب "فضائل درود شریف،ص: 36تا 40)

مأخَذُ الفَتوی

كمافي مشكاة المصابيح: عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «‌من ‌صلى ‌علي ‌عند قبري سمعته ومن صلى علي نائيا أبلغته»(باب الصلوة على النبي،رقم الحديث:٩٣٤)
وفيه ايضا : وعن ابن مسعود قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إن لله ملائكة ‌سياحين ‌في ‌الأرض يبلغوني من أمتي السلام»(كتاب الصلاة علي النبي،رقم الحديث :٩٢٤)
وفي مرقاة المفاتيح: إن لله ملائكة» ") ، أي: جماعة منهم (" ‌سياحين ‌في ‌الأرض ") ، أي: سيارين بكثرة في ساحة الأرض (الى قوله) أي: يوصلون (" من أمتي السلام ") : إذا سلموا علي قليلا أو كثيرا، وهذا مخصوص بمن بعد عن حضرة مرقده المنور ومضجعه المطهر،(كتاب الصلاة على النبي،ج:٣،ص:١٢،مط:حقانية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اظہر امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 87994کی تصدیق کریں
0     4
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے وسیلہ سے دعا مانگنا جائز ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”شش قفل، ہفت ہیکل ، دعائے گنج العرش ، دعائے قضا“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 2
  • فیمیلی پلاننگ کرتے ہوئے مانع حمل ذرائع استعمال کررہے ہوں تب بھی دعا پڑھیں گے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • بطورِ تعلیم جہراً اجتماعی ذکر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • ”أستغفر الله وأتوب إلیہ“ کی تسبیح کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”ألصَّلوٰة والسَّلامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ الله“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا نبی کریم۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔ اپنی قبر مبارک میں زندہ ہیں؟روضۂ مبارک کے سامنے کھڑے ہو کر درود پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • جماعت کی شکل میں ذکرِ جہری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا کھڑے ہو کر دعا مانگنا مکروہ ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • نماز کے علاوہ حالتِ سجدہ میں دعا مانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درود کے بجائے AS لکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درودِ تاج کی اہمیت اور تاریخ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • دعاء میں ہاتھ کس طرح اٹھائیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • نماز کے بعد دعاء جائے نماز پر ہی مانگنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • سوا لاکھ مرتبہ یا ان گنت آیت کریمہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • دعا مانگنے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • حضورﷺ درود وسلام براہِ راست سننے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • جمعرات کے دن چالیس مرتبہ اجتماعی درود کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • تسبیح فاطمی صرف دائیں ہاتھ پر پڑھنی ہے یا بائیں ہاتھ پر بھی پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • اذان کے بعد کی دعا بآواز بلند پڑھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • برص کی بیماری سے نجات کیلئے پڑھنے کی دعاء

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • کلمہ طیبہ کے ساتھ ’’صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ کا اضافہ کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • روضہ مبارک کو بوسہ دینا اور پاس کھڑے ہوکر درود پڑہنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا ہاتھ اُٹھا کر دعا کرنا ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • پریشانی اور بدخوابی کا علاج

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
Related Topics متعلقه موضوعات