رشتہ داروں کے حقوق و فرائض

شادی نہ کرنے والی بہن کی کفالت کا حکم

فتوی نمبر :
88397
| تاریخ :
2025-10-29
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / رشتہ داروں کے حقوق و فرائض

شادی نہ کرنے والی بہن کی کفالت کا حکم

باپ کے بعد بھائی کو بیس سال ہوگئے بہن کی کفالت کرتے ہوئے، اب ایک سال ہو گیا ہے کہ ماں کا بھی انتقال ہو چکا ہے، بہن کو چودہ سال ہوگئے کماتے ہوئے، لیکن اس نے کبھی بھائی کا ہاتھ نہیں بٹایا، بھائی کے تین بچے بھی ہیں، اب تک بہن کا ایسا کوئی ارادہ نہیں کہ وہ بھائی کا ہاتھ بٹائے، بہن نے اپنے لیے کھانا پکانے کے لیے بھی ملازمہ رکھی ہوئی ہے ،کیونکہ وہ معاشی طور پر خوشحال ہے، دوسری طرف وہ کسی رشتے پر راضی بھی نہیں ہوتی، بھائی کا ہاتھ بھی تنگ ہے، کوئی بات کرو تو بدتمیزی کرتی ہے، اب سوال یہ ہے کہ کیا بھائی بہن کی کفالت کرنے کا پابند ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور بہن اگر واقعۃً معاشی طور پر خوشحال اور صاحبِ استطاعت ہو تو اس کی کفالت بھائی کے ذمّے شرعاً لازم نہیں، اور ایسی صورت میں اگر بھائی خرچہ نہ دے تو وہ گناہگار بھی نہیں ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی درالمختار : و نفقۃ الغیر تجب علی الغیر بأسباب ثلاثۃ ، زوجیۃ و قرابۃ و ملک ( باب النفقۃ ج: 3 ص 582 ط: سعید ) ۔
و فی البحر الرائق:"(قوله: ولأبويه وأجداده وجداته لو فقراء) أي تجب النفقة لهؤلاء أما الأبوان فلقوله تعالى: {وصاحبهما في الدنيا معروفًا} [لقمان: 15]، أنزلت في الأبوين الكافرين، وليس من المعروف أن الابن يعيش في نعم الله تعالى ويتركهما يموتان جوعًا، وأما الأجداد والجدات فلأنهما من الآباء والأمهات، ولهذا يقوم الجد مقام الأب عند عدمه؛ ولأنهم تسببوا لإحيائه فاستوجبوا عليه الإحياء بمنزلة الأبوين وشرط الفقر؛ لأنه لو كان ذا مال فإيجاب النفقة في ماله أولى من إيجابها في مال غيره"(ج:4، ص:223)-
و فی التاتارخانیہ : أن نفقۃ الغیر تجب علی الغیر بأسباب منھا الزوجیۃ و منھا النسب و منھا الملک (کتاب النفقات ج 4 ص 183 ط: ادارۃالقرآن العلوم الاسلامیہ) ۔
وفی الدرالمختار: و تجب أيضًا (لكل ذي رحم محرم صغير أو أنثى) مطلقا (ولو) كانت الأنثى (بالغةً) صحيحة (أو) كان الذكر (بالغا) لكن (عاجزًا) عن الكسب (بنحو زمانة) كعمى و عته و فلج، زاد في الملتقى و المختار: أو لايحسن الكسب لحرفة أو لكونه من ذوي البيوتات أو طالب علم (فقيرا) حال من المجموع بحيث تحل له الصدقة و لو له منزل و خادم على الصواب، بدائع۔(باب النفقۃ ج: 3 ص :627 ط: سعید )-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قمچی بیک ساقی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88397کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • غصہ میں آکر دوست کو جہنمی کہنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • رشتہ نہ دینے کی وجہ سے قطعِ تعلقی کرنا

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 1
  • مشرکانہ عقائد کے حامل لڑکے کو رشتہ دینا-بدعات میں مبتلاء آباء و اجداد کیلۓ دعاۓ مغفرت کرنا

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • بہنوں کی کفالت بھائیوں پر لازم ہے

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • کبیرہ گناہ میں ملوث رشتہ دار سے ملنے کا حکم

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • شوہر کا مقام بڑا ہے یا والد کا ؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • ساس کے بہو سے سخت لہجے میں بات کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 1
  • ماں کے فوت ہونے کے بعد بچہ کی پرورش کا حکم

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • آدمی کی کمائی پر کس کس کا حق ہے؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • ملازمت نہ کرنے والے بھائی کی مدد کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • ساس سسر کے کیا حقوق ہیں؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • لائیو ٹی وی پروگرامات میں شرکت کرنا کیسا ہے؟/ والد نہ ہو تو بڑے بھائی کا کیا مقام ہے؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • الزامات ثابت کرنے کیلئے کسی کی باتوں کی ریکارڈنگ کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • کسی کے ذاتی کاروبار میں اس کے دوسرے بہن بھائیوں کا حصہ ہوتاہے؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • کیا شوہر بیوں کو اپنی بہن سے تعلق رکھنے سے منع کر سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • غیر شادی شدہ بہن کی کفالت و ذمہ داری کا حکم

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • والدہ اور خالہ سے چھپ کر بچوں کو کوئی چیز کھلانے کا حکم

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • کسی رشتہ دار پر جادو ٹونہ کا الزام لگانا

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • شادی شدہ لڑکی کا والدین کو اپنی پریشانیوں سے آگاہ کرنا درست ہے ؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • بیٹے کے ذمہ کس کس کا نفقہ لازم ہے؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • کسی شخص کی تنخواہ میں کون سے رشتداروں کے حقوق متعلق ہوتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • شادی نہ کرنے والی بہن کی کفالت کا حکم

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
Related Topics متعلقه موضوعات