طلاق

کیا وٹس ایپ یا موبائل فون کے ذریعے رجوع کیا جا سکتا ہے؟

فتوی نمبر :
88520
| تاریخ :
2025-11-02
معاملات / احکام طلاق / طلاق

کیا وٹس ایپ یا موبائل فون کے ذریعے رجوع کیا جا سکتا ہے؟

السلام علیکم!
مفتی صاحب آپ سے معلوم کرنا ہے کہ ایک طلاق دینے کے بعد رجوع کا کیا طریقہ ہے کیونکہ سسرال والوں کے ہاں جا کر رجوع کرنا ممکن نہیں ( ان کا طرز عمل ٹھیک نہیں ہے ) ۔ ان کا کہنا ہے کہ رجوع کے لیے ہم بستری کرنا ضروری ہے ۔27 ستمبر کو ایک طلاق دی تھی اور 28 ستمبر کو ان کے گھر والے ان کو اپنے ساتھ لے گئے ،ان کے ساتھ فون پر اور واٹس اپ پر رابطہ ہے، اب آپ بتائیں کہ رجوع کس طرح کیا جائے ۔ کیا واٹس ایپ، فون پر یا کوریئر خط سے رجوع کیا جا سکتا ہے؟ یا اور کوئی طریقہ ہے تو وہ بھی بتا دیں خاص کر ہم بستری کا بتائیں، کیا وہ لازم ہے؟
نوٹ: الفاظ طلاق صرف ایک مرتبہ بولے ہیں "۔۔۔ میں تمہیں طلاق دیتا ہوں"

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں سائل نے اپنی بیوی کو جب مذکور الفاظ "۔۔۔ میں تمہیں طلاق دیتا ہوں" ایک بار کہے، تو اس سے اس کی بیوی پر ایک رجعی طلاق واقع ہو گئی ہے، جس کے بعد شوہر کو دوران عدت رجوع کا اختیار حاصل ہے،چنانچہ اس دوران اگر شوہر بیوی سے منہ زبانی رجوع کرنا چاہتا ہو، تو اسے چاہیے کہ وہ منہ زبانی الفاظ رجوع جیسے "میں رجوع کرتا ہوں" کہہ دے، اور احتیاطاً اس زبانی رجوع پر دو گواہ بھی بنا دے اور ان رجوع کے الفاظ پر مشتمل میسج بھی اہلیہ کو ارسال کر دے، اس طرح کرنے سے شرعا بھی یہ رجوع درست ہو کر دونوں کا نکاح حسب سابق برقرار رہے گا۔
جبکہ رجوع کی درستگی کے لیے عملا ہم بستری کرنا لازم نہیں، لہذا سائل کے سسرال والوں کا رجوع کے لیے ہم بستری کرنے کو لازم کہہ کر میاں بیوی کے درمیان تفریق کی کوشش کرنا درست طرز عمل نہیں جس سے انہیں احتراز چاہیے، لیکن اگر شوہر ایام عدت میں رجوع نہ کرے تو عدت گزرنے سے یہ رجعی طلاق، طلاق بائن بن جائے گی اور اس سے دونوں کا نکاح بالکلیہ ختم ہو جائے گا، اور عورت ایام عدت گزارنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی، البتہ اگر میاں بیوی اس کے بعد باہمی رضامندی سے ساتھ رہنا چاہیں، تو نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ باقاعدہ گواہاں کی موجودگی میں باضابطہ ایجاب و قبول کرتے ہوئے تجدید نکاح کر کے ساتھ رہ سکتے ہیں، بہر صورت آئندہ کے لیے شوہر کو فقط دو طلاق کا اختیار ہوگا اس لیے آئندہ طلاق کے معاملے میں احتیاط لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیہ: وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض کذافی الھدایہ الخ۔ (كتاب الطلاق، الباب السادس في الرجعة، ج:1، ص:470، ط:رشيدية)۔
و فیہ ایضاً : والرجعة أن يقول راجعتك أو راجعت امرأتي " وهذا صريح في الرجعة (الی قولہ) قال: " أو يطأها أو يقبلها أو يلمسها بشهوة أو بنظر إلى فرجها بشهوة الخ۔ (باب الرجعة،ج:2،ص:405،ط:رحمانية)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالھادی شعیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88520کی تصدیق کریں
0     5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات