طلاق

آزاد اور فارغ کے لفظ سے دی ہوئی طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
88609
| تاریخ :
2025-11-06
معاملات / احکام طلاق / طلاق

آزاد اور فارغ کے لفظ سے دی ہوئی طلاق کا حکم

السلام علیکم، اگر میاں بیوی کے درمیان لڑائی ہو اور شوہر غصے میں کہے کہ: 'میں نے تمہیں آزاد کر دیا، فارغ کر دیا'، تو اس کا کیا مطلب ہوگا؟ مہربانی فرما کر وضاحت کریں۔ جزاک اللہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ بیوی کیلئے" میں نے تمہیں آزاد کر دیا " کے الفاظ کا استعمال چونکہ عرف میں صریح طلاق کیلئے کیا جاتا ہے، اس لئے اس سے بلانیت بھی شرعاً طلاق واقع ہو جاتی ہے،لہٰذا سوال میں ذکر کردہ بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو ، اس میں کسی قسم کی غلط بیانی سے کام نہ لیا گیا ہو تو شوہر نے لڑائی جھگڑے کے دوران جب بیوی کو مذکور الفاظ" میں نے تمہیں آزاد کر دیا " کہے تو اس سے بیوی پر ايك طلاقِ رجعی واقع ہو گئی تھى،جسکے بعد شوہر کو دورانِ عدّت رجوع کرنے کا اختیار حاصل تھا،اور آئندہ کیلئے اسکے پاس فقط دو طلاق کا اختیار باقی تھا،جبکہ" فارغ كرديا " کے الفاظ سے عند القرینہ بلانیت بھی طلاق بائن واقع ہوجاتی ہے ، لہذا اگر شوہر نے لڑائی کے دوران اپنی بیوی کو مذکور الفاظ " فارغ کر دیا " کہہ دئیے ہوں تو اس سے اس کی بیوی پرایک طلاق بائن واقع ہو کر مذکور میاں بیوی کا نکاح ختم ہوچکا ہے، چنانچہ اب رجوع نہیں ہو سکتا ، اور عورت عدت کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے، البتہ اگر دونوں ایک ساتھ رہنا چاہتے ہوں تو اسکے لئے شرعی گواہوں کی موجودگی میں نئےحق مہر کے تقرر کے ساتھ تجدید نکاح کرنا لازم ہوگا، تاہم اس نکاح کے بعد مذکور شخص کے پاس آئندہ کیلئے أيك طلاق کا اختیار باقی رہیگا، اس لئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں احتیاط کی ضرورت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الفتاوى الهندية: الفصل الخامس في الكنايات) لا يقع بها الطلاق إلا بالنية أو بدلالة حال كذا في الجوهرة النيرة. ثم الكنايات ثلاثة أقسام (ما يصلح جوابا لا غير) أمرك بيدك، اختاري، اعتدي (وما يصلح جوابا وردا لا غير) اخرجي اذهبي اعزبي قومي تقنعي استتري تخمري … والأحوال ثلاثة (حالة) الرضا (وحالة) مذاكرة الطلاق بأن تسأل هي طلاقها أو غيرها يسأل طلاقها (وحالة) الغضب ففي حالة الرضا لا يقع الطلاق في الألفاظ كلها إلا بالنية والقول قول الزوج في ترك النية مع اليمين وفي حالة مذاكرة الطلاق يقع الطلاق في سائر الأقسام قضاء إلا فيما يصلح جوابا وردا فإنه لا يجعل طلاقا كذا في الكافي وفي حالة الغضب يصدق في جميع ذلك لاحتمال الرد والسب إلا فيما يصلح للطلاق ولا يصلح للرد والشتم كقوله اعتدي واختاري وأمرك بيدك فإنه لا يصدق فيها كذا في الهداية. [(1/ 375)]
وفی ردالمحتار: فإن سرحتك كناية لكنه في عرف الفرس غلب استعماله في الصريح فإذا قال " رهاكردم " أي سرحتك يقع به الرجعي مع أن أصله كناية أيضا، وما ذاك إلا لأنه غلب في عرف الفرس استعماله في الطلاق وقد مر أن الصريح ما لم يستعمل إلا في الطلاق من أي لغة كانت، لكن لما غلب استعمال حلال الله في البائن عند العرب والفرس وقع به البائن ولو لا ذلك لوقع به الرجعي. اھ [باب الكنايات، ط ايچ ايم سعيد (3/ 299)]
وفي الھدایۃ: الطلاق على ضربين صريح وكناية فالصريح قوله أنت طالق ومطلقة وطلقتك فهذا يقع به الطلاق الرجعي" لأن هذه الألفاظ تستعمل في الطلاق ولا تستعمل في غيره فكان صريحا وأنه يعقب الرجعة بالنص "ولا يفتقر إلى النية" لأنه صريح فيه لغلبة الاستعمال "وكذا إذا نوى الإبانة" لأنه قصد تنجيز ما علقه الشرع بانقضاء العدة فيرد عليه. [(1/ 225)]
وفيه أيضاً: وإذا كان الطلاق بائنا دون الثلاث فله أن يتزوجها في العدة وبعد انقضائها" لأن حل المحلية باق لأن زواله معلق بالطلقة الثالثة فينعدم قبله ومنع الغير في العدة لاشتباه النسب ولا اشتباه في إطلاقه. [باب الرجعة، ‌‌فصل فيما تحل به المطلقة (2/ 257)]

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد یعقوب علی معظم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88609کی تصدیق کریں
1     208
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات