طلاق

بیوی کے طلاق کے دعوی اور شوہر کے انکار کا حکم

فتوی نمبر :
88629
| تاریخ :
2025-11-07
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بیوی کے طلاق کے دعوی اور شوہر کے انکار کا حکم

السلام علیکم میری بہن دو طلاق کا دعوی کر رہی ہے، اس کا شوہر انکار کر رہا ہے اور دو بار قرآن پر بھی قسم اٹھا چکا ہے مگر اس پر تسلیم نہیں کر رہی اور نہ ہی علماء کے پاس جاکر شرعی حل کی طرف آرہی ہے اور عدالت میں خلع کی اپلیکیشن دے دی ہے اس کا شرعی حکم کیا ہو گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسؤلہ میں سائل کی بہن اور بہنوئی پر لازم ہے کہ وہ دونوں کسی مستند دار الافتاء سے رجوع کریں اور انہیں واقعی صورت حال سے آگاہ کر کے حکم شرعی معلوم کر کے اس پر عمل کریں بصورت دیگر شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالت سے لی گئی یکطرفہ خلع کی ڈگری صحت خلع کے بنیادی شرائط پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے غیر معتبر ہو سکتی ہے اس لئیے شرعی حکم معلوم کیئے بغیر عدالت سے خلع لینے سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الھدا یۃ وان اختلفا فی الشرط فالقول قول الزوج الا ان تقیم المراۃالبینۃ(ج:2 ص:386 ناشر مکتبہ شرکت علمیہ)
وفی الفتاوی الھندیۃ وکذالک ان سمعت طلاقہا ثلاثا وجحد الزوج ذالک وحلف فردہا علیہ القاضی(ج:4 ص 313 ناشر ماجیدیہ)
کما فی المبسوط للسرخسی : والخلع جائز عند السلطان وغیرہ لانہ عقد یعتمد التراضی کسائر العقود وہو بمنزلۃ الطلاق (ج:6 ص: 173 )
وفی رد المختار خلعھااو طلقہا بخمراو خنزیر او میتۃ ونحوھامما لیس بمال وقع طلاق بائن فی الخلع (ج:3 ص:446 ناشر سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88629کی تصدیق کریں
0     266
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات