وظائف و عملیات

چلہ اور وظائف کیلئے ماہرین کی رہنمائی کا حکم

فتوی نمبر :
88834
| تاریخ :
2025-11-15
عبادات / عملیات و اذکار / وظائف و عملیات

چلہ اور وظائف کیلئے ماہرین کی رہنمائی کا حکم

اکثر تلقین کی جاتی ہے کہ روحانیت کی ترقی کے لئے وظائف، چلے اور دیگر اعمال صرف با شرع اور کامل شیخ کی نگرانی میں اجازت کے ساتھ کئے جائیں۔کیا ایسے چلے اور وظائف سیکھنا جائز ہےجن سے روحانی صلاحیتوں میں ترقی ہو اور آج کل ایسے اساتذہ کی تلاش کافی مشکل ہے ،کیونکہ ان کی علمی قابلیت اور اتباع شریعت کا تعین وقت طلب امر ہے اوران امور میں مشہور اکثر حضرات کا تعلق بدعتی فرقوں سے ہے،تو کیا آپ کچھ ایسے اساتذہ کی نشاندہی فرما سکتے ہیں کہ جن کی خدمت میں انسان شریعت کی روشنی میں روحانی علوم ، وظائف اور چلہ وغیرہ کر سکے۔ جزاک اللہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

چلہ کشی سے مقصود اگر اصلاحِ احوال کیلئے چالیس دن خلوت میں عبادت ہو تو اس کی شرعاً گنجائش ہے، بشرطیکہ اس میں کوئی اور منکر نہ پایا جائے، اس طرح مستند اور متبعِ شریعت شیخ کی اجازت سے مختلف اعمال و وظائف بھی کئے جاسکتے ہیں، جبکہ ایسے شیخ کی تلاش اپنے مزاج و احوال کو سامنے رکھتے ہوئے کرلی جائے تو زیادہ بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی القول الجمیل : فشرط من ياخذ البيعة أمور أحدها : علم الكتاب والسنة والشرط الثاني: العدالة والتقوى والشرط الثالث: أن يكون زاهدا في الدنيا راغباً في الآخرت ، والشرط الرابع أن يكون امرا با لمعروف ناهيا عن المنكر، والشرط الخامس: أن يكون صحب المشايخ متادب بهم دهرا طويلا واخذ منهم نور الباطن والسكنية (القول الجميل للشاه ولى الله رحمه الله الفصل الثاني/ ص: ۲۰)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمر فاروق غفور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88834کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • پسند کی شادی کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 26
  • رشتہ میں رکاوٹ توڑنے اور اچھے رشتے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 10
  • امتحان میں کامیابی کے لئے آسان اور مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 9
  • رزق کی کشادگی کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 3
  • نرینہ اولاد کے لئے مجرب عملیات

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 7
  • بے وضو وظیفہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 1
  • ماں باپ آپس میں بہت لڑتے ہیں اُن کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کی نعمت ملنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 1
  • دشمن کو زیر کرنے کے لیےلکھی ختم کرنا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 8
  • پرسکون زندگی کے لئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 0
  • جائز مقصد میں کامیابی کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • پڑھائی میں دل لگنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • مقدمہ میں سنوائی کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • حلِّ مشکلات کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • گھر بیچنے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کاروباری پریشانی کے لیے مجرّب عمل

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • قرارِ حمل کے لیے وظیفہ اور دعائیں

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • میاں بیوی کے اختلافات ختم کرنے کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 2
  • آنکھوں میں درد کے لۓ وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کیا جنات کی طرح فرشتوں کو بھی قابو کر کے کام لیا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اہل کتاب کا ذبیحہ - عیسائی و یہودی اللہ کا نام لیکر جانور ذبح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • گھر میں خبیث ہونے کی حقیقت اور اس کے علاج کا طریقہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • دعاءِ یونس کا اجتماعی وظیفہ پڑھنا اور اس کے بعد کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
Related Topics متعلقه موضوعات