طلاق

اپنے آپ کو طلاق یافتہ بولنے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
89747
| تاریخ :
2025-12-08
معاملات / احکام طلاق / طلاق

اپنے آپ کو طلاق یافتہ بولنے سے طلاق کا حکم

السلام علیکم ! میرانام محمد حارث ہے، اور اس وقت میں برطانیہ میں مقیم ہوں ، جبکہ میری اہلیہ پاکستان میں موجود ہیں، کچھ عرصہ پہلے میں آن لائن لڑکیوں سے فیس بک پر چیٹنگ کرتا تھا، میں کئی لڑکیوں سے بات کرچکا ہوں جب میں ان سے اپنا تعارف کرواتا تھا تو کبھی میں کسی کو کہتا ،میں single ہوں ، کبھی میں کسی کو کہتا ”I am divorced “(میں طلاق یافتہ ہوں) لیکن میں کبھی اصل میں اپنے ذہن میں نہیں سوچتا تھا کہ میں یہ سب کچھ اپنی بیوی کے بارے میں کہہ رہاہوں اور نہ ہی کبھی میں نے اپنی بیوی کا نام ان کولیا ، کبھی میں ان کوکہتا کہ میں اور میری بیوی (separate) علیحدہ ہوچکے ہیں، لیکن میں نے کبھی اپنے ذہن میں نہیں سوچا کہ میں اپنی بیوی سے علیحدہ ہوچکا ہوں براہ کرم یہ فرمادیجئے کہ کیا طلاق واقع ہوچکی ؟ اگر ہوچکی توایک طلاق واقع ہوئی یا تین ؟ آپ کے جواب کا منتظر ہوں ۔ جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل کا ”I am divorced “(میں طلاق یافتہ ہوں) کہہ کر طلاق کی نسبت اپنی طرف کرنے سے ان کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، اسی طرح سائل کا یہ کہنا کہ ” میں سنگل ہوں“ یہ چونکہ طلاق کے معنی میں مستعمل نہیں ہے، لہذا اس سے بھی ان کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔
جبکہ” علیحدہ کرنا “ الفاظ کنایہ میں سے ہے، جس میں شوہر کی نیت یا دلالت حال کا اعتبار کیاجاتاہے، لہذا اگر سوال میں مذکور الفاظ ” میں اور میری بیوی علیحدہ ہوچکے ہیں “ سے واقعۃً سائل کی نیت طلاق کی نہ ہو تو اس سے شرعاً کوئی طلاق واقع نہ ہوگی ، تاہم آئندہ اس قسم کے الفاظ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ نامحرم عورتوں سے گفتگو کرنے سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی المجمع الأنھر: (ولو قال) لامرأته (‌أنا منك ‌طالق فهو لغو) لا يعبأ به. (وإن) وصلية (نوى) به الطلاق؛ لأن الطلاق شرع مضافا إلى المرأة فإذا طلق الزوج نفسه فقد غير المشروع الخ۔ ‌‌(فصل إضافة الطلاق إلى الزمان، باب إیقاع الطلاق، ج: 1، ص: 396، ط: دار الطباعۃ العامرۃ)۔
و فی الدر: وشرعا: (رفع قيد النكاح في الحال) بالبائن (أو المآل) بالرجعي (بلفظ ‌مخصوص) هو ما اشتمل على الطلاق، فخرج الفسوخ كخيار عتق وبلوغ وردة، فإنه فسخ لا ‌طلاق، (کتاب الطلاق، ج: 3، ص: 230، ط: سعید)۔
فتاوی دارالعلوم دیوبند میں ہے کہ : زید نے اپنی زوجہ کو نوٹس دیا کہ میں نے تجھے اپنی زووجیت سے علیحدہ کیا ہےاس صورت میں طلاق واقع ہوئی یا نہیں؟ اگر طلاق واقع ہوئی تو رجعت ہوسکتی ہے یا نہیں؟
الجواب اگر زید نے بہ نیت طلاق یہ الفاظ لکھے ہیں تو اس کی زوجہ پر طلاق بائن واقع ہوگئی ، رجعت نہیں ہوسکتی ( ج: 9،ص: 387)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالعزیز رحیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89747کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات