طلاق

ایک مجلس میں دی ہوئی تین طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
89772
| تاریخ :
2025-12-09
معاملات / احکام طلاق / طلاق

ایک مجلس میں دی ہوئی تین طلاق کا حکم

محترم مفتی صاحب،
السلام علیکم
ایک سال پہلے میرے شوہر نے شدید غصے میں مجھے تین طلاق کے الفاظ کہے:
1. “میری طرف سے تمہیں طلاق ہے”
2. “میری طرف سے تمہیں طلاق ہے”
3. “تم آزاد ہو، میری طرف سے یہاں سے جاؤ، جہاں جانا ہے جاؤ”
بعد میں انہوں نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ طلاق نہیں ہوئی۔ براہِ مہربانی بتائیں کہ کیا طلاق واقع ہوئی، ہمارا نکاح قائم ہے اور ہمارا ساتھ رہنا جائز ہے؟
شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسؤلہ میں اگر سائلہ کے شوہر نے اسے مذکورالفاظ " میری طرف سے تمھیں طلاق ہے " کے ذریعہ تین طلاقیں دیدی ہوں جس کا وہ بھی اقرار کرتا ہو تو ان الفاظ سے سائلہ پر تین طلاقیں واقع ہوکر حرمت مغلظہ ثابت ہوچکی ہے اب رجوع نہیں ہوسکتا اور حلالہ شرعیہ کے بغیر باہم عقد نکاح بھی نہیں ہوسکتا ، لہذا میا ں بیوی پر لازم ہے کہ وہ ایک دوسرے سے فورا علیحدگی اختیار کریں ، اور میاں بیوی والا تعلق ہرگز قائم نہ کریں ، ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہوں گے ، جبکہ سائلہ ایام عدت گزرنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوی الھندیہ : وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية اھ (فصل فیما تحل بہ المطلقۃ ، ج : 1 ، ص ، 474 ، ط : ماجدیہ )
و فیہ ایضا : واذا قال لامراتہ انت طالق و طالق و طالق و لم یعلقہ با لشرط ان کانت مدخولۃ طلقت ثلثا ( الفصل الثانی فی ایقاع الطلاق ، ج : 1 ، ص : 355 ، ط : ماجدیہ )
و فی بدائع الصنائع : وأما الطلقات الثلاث فحكمها الأصلي هو زوال الملك، وزوال حل المحلية أيضا حتى لا يجوز له نكاحها قبل التزوج بزوج آخر؛ لقوله تعالی ( فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره ) (کتاب الطلاق ، فصل : حکم الطلاق البائن ، ج :3 ، ص :187 ، ط : سعید )
و فی الھدایۃ : وفي الهداية: وإذا كان الطلاق ثلاثا في الحرة أو ثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكا حا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها او يموت عنها ( فصل فی فیما تحل بہ المطلقۃ ، ج : 2 ، ص : 409 ، ط : قدیمی )
و فی الدر المختار : ( فنحو اخرجی و اذھبی و قومی ) تقنعی تخمری استتری ( یحتمل رداء و نحو خلیۃ بریۃ حرام )
و فی رد المختار تحت ( قولہ حرام ) فاذا قال " رھا کردم : ای سرحتک یقع بہ الرجعی مع انہ اصلہ کنایۃ ایضا و ما ذلک الا لانہ غلب فی عرف الفرس استعمالہ فی الطلاق من ای لغۃ کانت ( باب الکنایات ، ج : 3 ، ص : 299 ، ط : سعید )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شیراز نور غنی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89772کی تصدیق کریں
0     234
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات