حقوق مسجد

کسی عذر کی وجہ سے مسجد سے باہر نماز پڑھنے کاحکم

فتوی نمبر :
89818
| تاریخ :
2025-12-09
عبادات / احکام مسجد / حقوق مسجد

کسی عذر کی وجہ سے مسجد سے باہر نماز پڑھنے کاحکم

مسجد پر چھت نہ ہونے کی صورت میں سردی کی وجہ سے باہر بیٹھک میں نماز پڑھنا شرعاً کیسا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر مسجد پر مستقل چھت موجود نہ ہو اور سردی یا موسمی شدت کی وجہ سے مسجد کے اندر نماز پڑھنا باعثِ مشقت ہو، تو اگرچہ مسجد سے باہر بیٹھک یا صحن وغیرہ میں ضرورت کے تحت نمازپڑھنے کی گنجائش ہوگی، البتہ اس صورت میں مسجدمیں نمازپڑھنے کی فضیلت اوراجروثواب حاصل نہ ہوگا،لہٰذامسجدکی جماعت کوترک کرکے کسی دوسری جگہ جماعت کااہتمام کرنے کی بجائے عارضی طور پر ٹین، ترپال یا کسی مناسب چیز سے مسجد کے اندر ہی چھت کا انتظام کر کے نماز ادا کرنا بہتر اور اولیٰ ہے، کیونکہ مردوں کے لیے مسجد کے اندربا جماعت نماز کا اہتمام کرناسنت مؤکدہ قریب باواجب ہے۔لہٰذا انتظامیہ اور نمازیوں کوچاہیےکہ ممکن حد تک مسجد کے اندر عارضی چھت کا انتظام کر کے وہاں نماز قائم کریں، تاکہ مسجد کی فضیلت اور جماعت کا مکمل اہتمام باقی رہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی غنیۃ المستملی: (وإن صلی) أحد (في بیتہ بالجماعة) حصل لھم ثوابھا وأدرکوا فضلھا، ولکن (لم ینالوا فضل الجماعة) التي تکون (فی المسجد) لزیادة فضیلة المسجد و تکثیر جماعتہ وإظھار شعائر الإسلام، (وھکذا فی المکتوبات) أي: الفرائض لو صلی جماعة فی البیت علی ھیئة الجماعة فی المسجد نالوا فضیلة الجماعة، وھی المضاعفة بسبع وعشرین درجة، لکن لم ینالوا فضیلة الجماعة الکائنة فی المسجد،فالحاصل أن کل ما شرع فیہ الجماعة فالمسجد فیہ أفضل لما اشتمل علیہ من شرف المکان وإظھار الشعائر وتکثیر سواد المسلمین وائتلاف قلوبھم۔ وینبغي أن یقید ھذا بما إذا تساوت الجماعتان فی استکمال السنن والآداب إلخ۔ (ص: 402، ط: المکتبة الأشرفیة، دیوبند)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالروف نواز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89818کی تصدیق کریں
0     192
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • روڈ کٹنگ کی وجہ سے مسجد کو اپنی جگہ سے آگےبڑھانا

    یونیکوڈ   اسکین   حقوق مسجد 0
  • گورنمنٹ کی جگہ بلااجازت مسجدبنانا

    یونیکوڈ   اسکین   حقوق مسجد 1
  • نئی مسجد کی تعمیر کے بعد پرانی مسجد منہدم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   حقوق مسجد 1
  • پلاٹنگ کرتے ہوۓ ، مسجد کیلۓ پلاٹ مختص کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مارکیٹ کی چھت کو بطورِ مسجد استعمال کرنے سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • عام راستے کو مسجد میں شامل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مؤکلین ،جنات کی حقیقت اور ان کے تصرفات

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 1
  • پرانی عیدگاہ کو مسجد بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 1
  • مسجد میں چہل قدمی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 1
  • مسجدِ شرعی کے ہوتے ہوۓ ،قریب مکان میں جماعت کرانا اور اس کی طرف لوگوں کو بلانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مساجد میں درسِ قرآن اور فضائلِ اعمال کی تعلیم کے سلسلے میں اختلافات پر شرعی رہنمائی

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 2
  • عارضی مسجد (جائے نماز) کو شہید کرکے وہاں نئی مسجد کی آمدن کے لئے دکانیں بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 3
  • حدودِ مسجدمیں سے کچھ حصہ جوتوں کے لۓ مختص کرنا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • نمازِ جمعہ کے لۓ وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے کچھ حصہ کو استنجاء خانہ کے لۓ استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے لیے وقف کی ہوئی جگہ میں بیت الخلاء اور مدرسہ بنانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 2
  • ضرورتمندوں کو اپنی ضروریات کیلئے اور مدرسہ والوں کا طلباء کے لئے مسجد میں چندہ مانگنا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے لیے وقف جگہ پر سکول بنانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے لئے وقف شدہ زمین کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 1
  • واقف کے بیٹوں کا زمین کسی پر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • دفترمیں باجماعت نماز پڑھنے کاحکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کو صدقہ یا ہدیہ دے سکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے ایک حصے کو مدرسۃ البنات کے ساتھ خاص کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد میں شامل کئے گئے راستے کو دوبارہ راستہ بنانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • غیر مسلم کا پیسہ مسجد میں لگانا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
Related Topics متعلقه موضوعات