مسائل قربانی

آٹھ تولہ سونے کی ملکیت سے قربانی کے وجوب کا حکم

فتوی نمبر :
89966
| تاریخ :
2025-12-12
عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

آٹھ تولہ سونے کی ملکیت سے قربانی کے وجوب کا حکم

محترم مفتی صاحب!
میری بیوی کے بارے میں یہ جاننا ہے کہ کیا اس پر اس سال قربانی واجب تھی یا نہیں؟ ہماری مالی حالت یہ تھی کہ گھر میں صرف تقریباً 8 تولہ سونا موجود تھا، جبکہ نقد رقم بالکل نہیں تھی۔ تقریباً دو سال سے میری ملازمت نہیں تھی اور ہم کرائے کے گھر میں رہتے ہیں۔ ضروریات پوری کرنے کے لیے کئی مرتبہ وہ سونا بھی فروخت کرنا پڑا۔
ایسی صورتِ حال میں کیا قربانی واجب شمار ہوتی ہے؟اور اگر شرعاً قربانی واجب تھی مگر استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے وہ ادا نہیں کر سکی تو اب اس کے متعلق شریعت کا کیا حکم ہے؟ کیا فدیہ ادا کرنا ضروری ہے یا آئندہ سال قربانی کرنا کافی ہوگا؟براہِ کرم رہنمائی فرمائیں۔جزاکم اللہ خیراً۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں جب سائل کی بیوی کے پاس عید کے دنوں میں ساڑھے سات تولہ سونے سے زائد سونا موجود تھا تو سائل کی بیوی پر قربانی کرنا لازم تھا، اور سونے کی شکل میں مال پاس ہونے کی بنا پر وہ صاحبِ استطاعت بھی تھی،سائل پر اس کی طرف سے قربانی کرنا لازم نہیں اور نہ ہی اس کی بے روزگاری اور معاشی طور پر کمزور ہونا اس کی بیوی کے لیے کوئی عذر ہے، لہٰذا سائل کی بیوی پر لازم تھا کہ وہ اسی سونے میں سے کچھ بیچ کر یا کسی سے قرض لے کر قربانی کرتی، اب چونکہ ایامِ قربانی گزر چکے ہیں، اس لیے اب ایک سالہ متوسط بکری یا بکرے کی قیمت کسی مستحق کو صدقہ کرنا لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما قال الله تعالى في القران المجيد:فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَٱنۡحَرۡ(سورة الكوثر:٢)
و فی بدائع الصنائع:وأيام النحر ثلاثة: يوم الأضحى - وهو اليوم العاشر من ذي الحجة - والحادي عشر، والثاني عشر وذلك بعد طلوع الفجر من اليوم الأول إلى غروب الشمس من الثاني عشر(كتاب الاضحيه،ج:،٥،ص:٦٥،مط:سعيد)
و فیہ ایضاََ:وأما الثاني فنقول إنها لا تقضى بالإراقة؛ لأن الإراقة لا تعقل قربة وإنما جعلت قربة بالشرع في وقت مخصوص فاقتصر كونها قربة على الوقت المخصوص فلا تقضى بعد خروج الوقت، ثم قضاؤها قد يكون بالتصدق بعين الشاة حية وقد يكون بالتصدق بقيمة الشاة؛ فإن كان أوجب التضحية على نفسه بشاة بعينها فلم يضحها حتى مضت أيام النحر يتصدق بعينها حية؛ لأن الأصل في الأموال التقرب بالتصدق بها لا بالإتلاف وهو الإراقة إلا أنه نقل إلى الإراقة مقيدا في وقت مخصوص حتى يحل تناول لحمه للمالك والأجنبي والغني والفقير؛ لكون الناس أضياف الله - عز شأنه - في هذا الوقت، فإذا مضى الوقت عاد الحكم إلى الأصل وهو التصدق بعين الشاة سواء كان موسرا أو معسرا لما قلنا.(كتاب الاضحيه،ج:،٥،ص:٦٨،مط:سعيد)
و فیہ ایضاََ:ومن وجبت عليه الأضحية فلم يضح حتى مضت أيام النحر ثم حضرته الوفاة فعليه أن يوصي بأن يتصدق عنه بقيمة شاة من ثلث ماله؛ لأنه لما مضى الوقت فقد وجب عليه التصدق بقيمة شاة فيحتاج إلى تخليص نفسه عن عهدة الواجب، والوصية طريق التخليص فيجب عليه أن يوصي كما في الزكاة والحج وغير ذلك(كتاب الاضحيه،ج:،٥،ص:٦٨،مط:سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بھائی محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89966کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے بکرے کو تین حصوں پر تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 1
  • تیرہ ذی الحجہ کو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تول کر خریدنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • کیا ایک تولہ سونے پر زکوۃ ہے؟ قربانی کے دن گوشت دیر سے آنے پر کیا کرے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • جانور کی گردن پر سوجن ہو تو اس جانور کی قربانی کا کیا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • گھرکی سربراہ کی قربانی صاحب نصاب اولاد کی طرف سے کافی ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • مالک متعین کئے بغیر قربانی کا جانور بغیر ذبح کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • جس بکرے کے دو میں سے ایک دانت ٹؤٹا ہو تو اسکی قربانی ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • شیعہ کو قربانی میں شریک کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • حجاج کرام کے لئے عید الاضحٰی کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور بیمار ہونےکے بعد دوسرا خریدنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 4
  • بڑے جانورمیں زندہ اور فوت شدہ لوگوں کی طرف سے قربانی کاحصہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • قربانی اپنے گھر میں کرنے میں زیادہ ثواب ہے یا کسی مدرسے میں

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • کھسرا (خنثی) جانورکی قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • تکافل پالیسی میں جمع کردہ رقم پر وجوب قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور گم ہونے پر دوسرا خرید لیا تو کیا دونوں کی قربانی لازم ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • ڈیم کی تعمیر میں قربانی کی کھال دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • گھر کے سربراہ پر قربانی کے وجوب کا مسئلہ

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بیرون ممالک میں مقیم افراد کا پاکستان میں قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • غیر صاحب نصاب والد کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے حصوں میں چار لوگ یا جفت عدد میں بھی حصہ دار ہوسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • چندافراد کا ملکرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
Related Topics متعلقه موضوعات