طلاق

حاملہ بیوی دی ہوئی دو طلاقوں کا حکم

فتوی نمبر :
90229
| تاریخ :
2025-12-23
معاملات / احکام طلاق / طلاق

حاملہ بیوی دی ہوئی دو طلاقوں کا حکم

حاملہ بیوی کو دو مرتبہ طلاقیں دی، 3ماہ بعد بچہ پیدا ہوا، اب نکاح کا حکم کیا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسؤلہ میں اگر سائل نے صریح الفاظ جیسے "میں طلاق دیتا ہوں" کہ ذریعہ بیوی کو دو طلاقیں دی ہوں، تو اس سے اس کی بیوی پر دو طلاق رجعی واقع ہو چکی ہے، جس کے بعد دوران عدت جو کہ حاملہ ہونے کی صورت میں وضع حمل ہے، رجوع کا اختیار تھا، چنانچہ اگر اس نے اس دوران رجوع نہ کیا ہو اور عورت کے ہاں ولادت ہوگئی ہو، تو ولادت کے ساتھ ہی چونکہ عدت گزر چکی ہے، جس کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان نکاح ختم ہو چکا ہے، چنانچہ اب اگر وہ باہمی رضا مندی سے ساتھ رہنا چاہتے ہوں، تو نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ، باقاعدہ گواہاں کی موجودگی میں، باضابط ایجاب و قبول کرتے ہوئے تجدید نکاح کرنا لازم ہوگا.

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: (و) في حق (الحامل) مطلقا ولو أمة، أو كتابية، أو من زنا بأن تزوج حبلى من زنا ودخل بها ثم مات، أو طلقها تعتد بالوضع جواهر الفتاوى (وضع) جميع (حملها) .اهـ (باب العدة، ج: 3، ص: 511، ط: ايج ايم سعيد)
وفيه أيضا: (ويقع بها) أي بهذه الألفاظ وما بمعناها من الصريح (إلى قوله) (واحدة رجعية إلخ
وفي رد المحتار: (قوله رجعية) أي عند عدم ما يجعل بائنا.اهـ (باب صريح الطلاق، ج: 3، ص: 248-249)
وفي الهندية: وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض كذا في الهداية.اهـ (الباب السادس في الرجعة، ج: 1، ص: 470، ط: مكتبة ماجدية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قاضی محمد اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90229کی تصدیق کریں
0     139
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات