صدقہ

صدقہ کیا ہوا گوشت بطور ہدیہ واپس آنے پر کھانے کا حکم

فتوی نمبر :
90349
| تاریخ :
2025-12-28
عبادات / زکوۃ و صدقات / صدقہ

صدقہ کیا ہوا گوشت بطور ہدیہ واپس آنے پر کھانے کا حکم

اگر ہم صدقے کا گوشت اپنے رشتہ داروں کو دیں اور پھر وہ اپنے حصے میں سے وہی گوشت ہمیں دے دیں، تو کیا اسلام میں ہمارے لیے اسے کھانا جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ صدقہ کا وہ گوشت صدقاتِ واجبہ میں سے ہو، تو صدقاتِ واجبہ میں اس گوشت کاکسی مستحق کو بطورِ تملیک دینا ضروری ہے، البتہ جب وہ مستحق اسے قبضہ میں لے لیتا ہے تو وہ اس کا مالک بن جاتا ہے، وہ اسے جہاں اور جس طرح چاہے استعمال کر سکتا ہے، لہذا صورت مسئولہ میں اگر سائل کے رشتہ دار صدقہ کا گوشت قبضہ میں لینے کے بعد اپنی مرضی سے سائل کو بطورِ صدقہ واپس دے دیں، تو سائل کے لیے اس کا استعمال کرنا درست ہے، شرعاً اس میں کوئی قباحت نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن ابی داؤد: حدَّثنا عمرو بنُ مرزوقِ، أخبرنا شُعبةُ، عن قتادةَ عن أنس: أن النبي صلى الله عليه وسلم أُتي بلَحم، قال: ما هذا؟ " قالوا: شيءٌ تُصدِّق به ‌على ‌بَريرةَ، فقال: "هو لها صدقةٌ ولنا هديةٌ (باب الفقير يهدي للغني من الصدقة،ج:1،ص:729،ط:بشری)
وفي بذل المجهود: والحاصل: أن الصدقة إذا دخلت في ملك الفقير، وبلغت محلها، انتهت كونها صدقة، فلما أعطاها الفقير للغني والهاشمي لا يكون في حقه صدقة، بل تكون هدية اھ (باب الفقير يهدي للغني من الصدقة، ج:1،ص:729،ط:بشری)
وفي الدر المختار: (وطاب لسيده وإن لم يكن مصرفا) للصدقة (ما أدى إليه من الصدقات فعجز) لتبدل الملك، وأصله حديث بريرة «هي لك صدقة ‌ولنا ‌هدية» (كما في وارث) شخص (فقير مات عن صدقة أخذها وارثه الغني " و) كما في (ابن سبيل أخذها ثم وصل إلى ماله وهي في يده) أي الزكاة، وكفقير استغنى، وهي في يده فإنها تطيب له اھ ( ‌‌باب: موت المكاتب وعجزه وموت المولى،ج:6،ص:116،ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالمجید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90349کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صدقہ کی رقم بتاکر دینا لازم نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   صدقہ 0
  • خیرات اور صدقہ میں فرق - صدقہ کا گوشت خود بھی کھانا

    یونیکوڈ   صدقہ 3
  • صدقہ کرنے کے باوجود نقصان کیوں ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • مرض الموت کی فوت شدہ نمازوں کا فدیہ

    یونیکوڈ   صدقہ 1
  • صدقہ کرنا بہترہے یا سگے بھائی کی مدد کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   صدقہ 0
  • ثواب کی نیت سے مسلم اور غیرمسلم ملازمین میں گوشت تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • قبرستان کی عطیہ کیلئے شیعہ کو شامل کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • سید کو نفل صدقہ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • کمائی میں سے دس فیصد صدقہ کرنے کی ایک صورت

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • نذر اور منت کی رقم مسجد میں دینا

    یونیکوڈ   صدقہ 3
  • رشتہ داروں کو صدقہ دینے کا ثواب

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • ماہانہ آمدن سے نکالی گئی صدقہ کی رقم کہاں خرچ کی جائے؟

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • والدین کو صدقہ کی رقم دینے کا حکم

    یونیکوڈ   صدقہ 1
  • صدقہ کی رقم سے جنازہ گاہ تعمیر کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • کیا صدقہ کے لئے کالا بکرا دینا ضروری ہے؟ مصارف صدقہ کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کاارادہ کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • احساس فنڈ سے فائدہ اٹھانا کن لوگوں کیلئے درست ہے؟

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • صدقہ کے طور پر مخصوص رقم رشتہ داروں کو تخفے میں دی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • وصول شدہ چندے کے نوٹ بعینہ جمع کرانے کا حکم

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • صدقات سے اپنے ضرورت مند رشتہ داروں کی مدد کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • روزانہ صدقہ جمع کرکے کسی دوسرے ملک بھیجنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • صدقات کا صحیح اور افضل مصرف کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   انگلش   صدقہ 0
  • صدقہ میں بکرا ذبح کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   انگلش   صدقہ 0
  • صدقہ کیا ہوا گوشت بطور ہدیہ واپس آنے پر کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   صدقہ 0
  • مالک تک نہ پہنچنے کی وجہ سے اس کے پیسے صدقہ کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات