طلاق

ایک طلاق کے بعد عدت گزرجانے سے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
90642
| تاریخ :
2026-01-06
معاملات / احکام طلاق / طلاق

ایک طلاق کے بعد عدت گزرجانے سے نکاح کا حکم

السلام علیکم ۔ میرے شوہر نے مجھے 2020 اگست میں ایک طلاق دی تھی تب میں حاملہ تھی اس کے بعد سے 2024 تک ہم ایک گھر رہے پر انھوں نے رجوع نہیں کیا اور بہت مارتا تھا مجھے ۔ میں وہاں سے جان بچاکر اپنی بہن کے پاس آگئی ہوں امریکہ ۔ ایک سال سے یہاں ہوں کیا میری طلاق ہوگئی ہے مجھے اسکا فتوی چاہیئے براہ کرم ۔ جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کا بیان اگرواقعۃ درست ہو، اس میں کسی قسم کی کمی کوتاہی سے کام نہ لیا گیا ہو ، تو سائلہ کے شوہر نے جب 2020 میں سائلہ کو ایک طلاق دی تھی تو اس سے سائلہ پر طلاق واقع ہوچکی تھی ، اس کے بعد اگر شوہر نے عدت (بچے کی پیدائش تک) کے دوران بیوی سے نہ زبانی رجوع کیا ہو(جیسے تم میری بیوی ہو یا میں رجوع کرتا ہوں) اور نہ ہی میاں بیوی والا تعلق قائم کیا ہو اور نہ ہی شہوت سے بیوی کوچھوا ہو تو بچے کی پیدائش کے بعد سائلہ کا اپنے شوہر سے نکاح ختم ہوچکا ہے، اس کے بعدسائلہ دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھدایہ : اذا طلق الرجل امراتہ تطلیقۃ فلہ اں یراجعھا فی عدتھا ( ج : 2 ، ص359،کتاب الطلاق )
وفی الھندیۃ : الرجعۃ ابقاء النکاح علی ما کان ما دامت فی العدۃ کذافی التبیین وھی علی ضربین سنی و بدعی فالسنی ان یراجعھا بالقول و یشھد علی رجعتھا شاھدین و یعلمھا بذلک فاذا راجعھا بالقول نحو ان یقول لھا راجعتک او راجعت امراتی ولم یشھد علی ذلک او اشھد ولم یعلمھا بذلک فھو بدعی مخالف للسنۃ والرجعۃ صحیحۃ وان راجعھا بالفعل مثل ان یطاھا او یقبلھا بشھوۃ او ینظر الی فرجھا بشھوۃ فانہ یصیر مراجعا عندنا (الباب السادس فی الرجعۃ ، ج : 1 ، ص : 468 ، ط : ماجدیہ )
و فی در المختار : ( و ) فی حق (الحامل) مطلقا ولو امۃ ، او کتابیۃ او من الزنا بان تزوج حبلی من زنا و دخل بھا ثم مات ، او طلقھا تعتد بالوضع جواھر الفتاوی ( وضع) جمیع (حملھا) (کتاب الطلاق ، باب العدۃ ، ج : 3 ، ص : 511 ، ط : سعید)
و فی بدائع الصنائع : اما الطلاق الرجعی فالحکم الاصلی لہ ھو نقصان العدد ، فاما زوال الملک ، و حل الوطء فلیس بحکم اصلی لہ لازم حتی لا یثبت للحال ، و انما یثبت فی الثانی بعد انقضاء العدۃ فان طلقھا و لم یراجعھا بل ترکھا حتی انقضت عدتھا بانت (کتاب الطلاق ، فصل فی حکم الطلاق ، ج : 3 ، ص : 120 ، ط : دار الکتب العلمیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شیراز نور غنی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90642کی تصدیق کریں
0     53
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات