رضاعت

دودھ حلق سے اترنے میں شک سے رضاعت کا حکم

فتوی نمبر :
90655
| تاریخ :
2026-01-06
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / رضاعت

دودھ حلق سے اترنے میں شک سے رضاعت کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
​مفتی صاحب، گزارش ہے کہ درج ذیل مسئلے کے بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں:
​واقعہ کی تفصیل:
جب میری عمر دو سال سے کم تھی، تو ایک مرتبہ میری خالہ اپنے بیٹے کو دودھ پلا رہی تھیں۔ ان کے بیان کے مطابق جب وہ اپنے بیٹے کو دودھ پلا چکیں تو انہوں نے مجھ سے (بطورِ مذاق) پوچھا کہ "کیا تم بھی پیو گے؟" ان کا خیال تھا کہ میں دودھ نہیں پیوں گا، لیکن میں ان کی طرف لپکا اور پستان (Breast) اپنے منہ میں لے لیا۔
​خالہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسی وقت فوراً مجھے اپنے سے الگ کر دیا اور پستان میرے منہ سے نکال لیا۔ خالہ کو اس بات کا قطعاً یقین نہیں ہے کہ اس مختصر سے لمحے میں دودھ میرے حلق سے نیچے اترا تھا یا نہیں اور اب صرف خالہ کا یہ "شک" موجود ہے کہ شاید دودھ حلق سے نیچے اترا ہو، لیکن انہیں اس کا یقین یا مشاہدہ نہیں ہے۔
کیا اس سے رضاعت ثابت ہوتی ہے یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ محض شک کی بناء پر حرمت رضاعت ثابت نہیں ہوتی ہے ,لہذا صورت مسئولہ میں جب خالہ کو اس بات میں شک ہے کہ دودھ حلق سے نیچے گیا ہے یا نہیں تو ایسی صورت میں حرمت رضاعت شرعاً ثابت نہ ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: ويثبت به) ولو بين الحربيين بزازية (وإن قل) إن علم وصوله لجوفه من فمه أو أنفه لا غير، ‌فلو ‌التقم ‌الحلمة ولم يدر أدخل اللبن في حلقه أم لا لم يحرم لأن في المانع شكا ولوالجية.(ج:3،ص:212،ایچ ایم سعید)
وفی الھندیۃ: ‌قليل ‌الرضاع وكثيره إذا حصل في مدة الرضاع تعلق به التحريم كذا في الهداية. قال في الينابيع. والقليل مفسر بما يعلم أنه وصل إلى الجوف كذا في السراج الوهاج۔(ج:1ص:242)
وفی البحرالرائق: وخرج بالوصول ‌لو ‌أدخلت ‌امرأة ‌حلمة ‌ثديها في فم رضيع ولا يدري أدخل اللبن في حلقه أم لا لا يحرم النكاح لأن في المانع شكا كذا في الولوالجية(ج:3،ص:222)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90655کی تصدیق کریں
0     238
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • رضاعی بھانجی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • عورت نے شیرخوار بچے کے منہ میں پستان دیا پھر اس کا کہنا کہ بچے نے دودھ نہیں پیا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • بچی کا بڑی عمر کی عورت کی چھاتی منہ میں لینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • مدت رضاعت کے بعد دودھ پینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعی بھائی سے کروائے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   رضاعت 0
  • رضاعی بیٹے کی بہن سے اپنے بیٹے کا نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 1
  • رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • نیت اور قصد کے بغیر دودھ منہ میں جانے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • پانچ مرتبہ دودھ پینے سے رضاعت کے ثبوت والی حدیث کا جواب

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • بھانجی کو دودھ پلانے کے بعد اپنے کسی بھی بیٹے سے اس کا نکاح کرانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • جس بچے نے کسی عورت کا دودھ پیا ہے تو اس کی دیگر اولاد کے ساتھ بچے کے بہن بھائیوں کے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • جس لڑکے کے بھائیوں نے کسی عورت کا دودھ پیا ہو اس کی بیٹی سے مذکور لڑکے کا نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • جس عورت کا دودھ پیا ہو اسکی بیٹی سے شادی کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 1
  • کیا چمچہ وغیرہ کے ذریعے دودھ پلانے سے حرمت رضاعت ثابت ہو جاتی ہے؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعت کے متعلق شک کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • دو عورتوں کی گواہی سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • چودہ سال کی بچی کو دودھ پلانے سے حرمت رضاعت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • شک کی بناء پر حرمت رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • ایک مرتبہ دودھ پینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • کیا ممانی کا دودھ پینے کے بعد اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • لے پالک بیٹے کو محرم بنانے کیلئے اپنی بھانجی کا دودھ پلانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • نکاح کے متعلق مسائل- مدتِ رضاعت کے بعد بچے کو دودھ پلانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • لےپالک بچی کو بھتیجی سے دودھ پلواکر محرم بنانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • دادی کا دودھ پینے کے بعد پھوپھو کی بیٹی سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
Related Topics متعلقه موضوعات