روزہ کی حالت میں جان بچانے والے انجکشن یا تکلیف اور بیماری کو کم کرنے یا ختم کرنے والے انجکشن یا ڈرپ یا حفاظتی ٹیکے لگانےسے کیا روزه ضائع ہو جاتا ہے یا روزہ مکروہ ہوتا ہے ، یا روزہ میں کسی قسم کمی واقع ہوتی ہے ؟ حفاظتی ٹیکے جن کو افطاری کے بعد لگا سکتے ہیں ، پھر بھی اگر روزہ کی حالت میں لگائے جائیں تو کیا روزہ میں فرق واقع ہوگا کہ نہیں ؟
روزہ ان اشیاء سے ٹوٹتا ہے جو کسی منفذ کے ذریعہ جوف دماغ یا جوف معدہ میں پہنچتی ہیں ، مذکورہ اشیاء چونکہ کسی منفذ کے ذریعہ نہیں بلکہ عروق یعنی رگوں اور مسامات کے ذریعہ بدن میں پہنچتی ہیں۔
لہذا صورت مسئولہ میں مذکور اشیاء استعمال کرنے سے نہ روزہ ٹوٹتا ہے اور نہ ہی مکروہ ہوتا ہے ، البتہ طاقت کا انجکشن لگوانے سے چونکہ روزہ کے بعض فوائد مقصودہ پر اثر پڑتا ہے اس لیے بلا ضرورت شدیدہ اس قسم کے انجکشن استعمال کرنے سے احتراز کرنا چاہیے ۔
روزے کی حالت میں استنجاء کے وقت عورت کا گیلی انگلی شرمگاہ میں داخل کرنا- اس کے لۓ استنجاء کا طریقہ
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0روزہ کی حالت میں سورج غروب ہونے سے پہلے اور صبح صادق کے بعد کھانا یا کچھ پی لینا
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0روزے کی حالت میں اجنبیہ عورت کو بوسہ کے بعد نکلنے والے پانی سے روزی فاسد ہوتا ہے یا نہیں ؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0کیا روزے کی حالت میں ہم بستری کرتے ہوئے باہر فارغ ہونے سے کفارہ لازم ہوگا؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0کیا روزے کی حالت میں لیکوریا کا پانی نکلنے سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0