طلاق

طلاق کا سوالیہ جملہ کہنےسے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
92421
| تاریخ :
2026-02-20
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق کا سوالیہ جملہ کہنےسے طلاق کا حکم

میرا دوست شادی شدہ ہےاس کے علاوہ ایک اور لڑکی کے ساتھ بھی تعلق ہے۔دوسری لڑکی سے فون پر بات کر رہا تھا ۔تو کہا تم کیا چاہتی ہو کہ میں اپنی کو کہوں طلاق۔طلاق۔طلاق۔تو اس صورت میں کیا حکم ہے۔حالانکہ شادی کو دس سال ہوگئے ہیں ۔گھر کے معاملات بھی درست ہیں۔یعنی کوئی لڑائی جھگڑا نہیں۔اونہ کبھی ایسا سوچا کہ کبھی بیوی کو چھوڑوں گا۔۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسؤلہ میں سائل کے دوست نے مذکور الفاظ اگر کسی سے بات چیت کے دوران بطور استفسار سامنے والے کی خواہش کو اپنے لفظوں میں بیان کیا ہو تو ان الفاظ سے اگرچہ اس کی بیوی پر طلاق واقع نہیں ہوئی ، بلکہ میاں بیوی کا نکاح بدستور قائم ہے،لیکن آئندہ طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط چاہیے،تاہم سائل کے دوست کا اجنبی لڑکی سے بات چیت اور بےتکلفی کا تعلق رکھنا ناجائز وحرام ہے،جس کی وجہ سے وہ سخت گناہ گار ہورہا ہے،جس پر بصدق دل توبہ واستغفار کرتے ہوئے آئندہ ان ناجائز تعلقات سے مکمل اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البدائع: وأما بيان ركن الطلاق فركن الطلاق هو اللفظ الذي جعل دلالة على معنى الطلاق لغة وهو التخلية والإرسال ورفع القيد في الصريح وقطع الوصلة ونحوه في الكناية أو شرعا، وهو إزالة حل المحلية في النوعين أو ما يقوم مقام اللفظ أما اللفظ فمثل أن يقول في الكناية: أنت بائن أو أبنتك أو يقول في الصريح أنت طالق أو طلقتك وما يجري هذا المجرى،اھ(كتاب الطلاق،فصل في بيان ركن الطلاق،ج: 3،ص: 98،مط: دار الکتب العلمیہ)
و فی الدر المختار: الخلوة بالأجنبية حرام إلا لملازمة مديونة هربت ودخلت خربة أو كانت عجوزا شوهاء أو بحائل، والخلوة بالمحرم مباحة إلا الأخت رضاعا، والصهرة الشابة وفي الشرنبلالية معزيا للجوهرة: ولا يكلم الأجنبية إلا عجوزا عطست أو سلمت فيشمتها لا يرد السلام عليها وإلا لا انتهى،اھ(كتاب الحظر والإباحة،فصل في النظر والمس،ج:6،ص: 368،مط: دارالفکر)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید قدرت اللہ یار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92421کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات