پیشاب کے انفیکشن (یورین انفیکشن) کی وجہ سے روزہ رکھنا تکلیف دہ ہو رہا ہے۔ کیا روزہ توڑ دیں؟ اس کا کیا کفارہ ہوگا؟
واضح ہوکہ اگرکوئی روزےداردوران ِروزہ بیمارہوجائےاوراس کےلیےبیماری کی حالت میں روزےکوبرقراررکھناشدید تکلیف کاباعث بن رہا ہو، اوردین دارماہرمعالج کی رائے میں بھی روزہ افطارنہ کرنےکی صورت میں مرض کے بڑھ جانے یا شفا میں تاخیر کا غالب اندیشہ ہو، تو ایسے روزہ دار کےلیےشرعا ًروزہ توڑ دینے کی گنجائش ہے، اور اس صورت میں صرف اس روزے کی قضا لازم ہوگی، کفارہ لازم نہ ہوگا۔لہذاصورتِ مسئولہ میں اگر سائلہ کو پیشاب کے انفیکشن (یورین انفیکشن) کی وجہ سے روزہ رکھنے میں شدید تکلیف لاحق ہوتووہ روزہ توڑسکتی ہے اوراس پربعدمیں اس روزہ کی قضاء لازم ہوگی۔
كما في الدر المختار: أو مريض خاف الزيادة) لمرضه وصحيح خاف المرض (إلى قوله) بغلبة الظن بأمارة أو تجربة أو بأخبار طبيب حاذق مسلم مستور (إلى قوله) (وقضوا) لزوما (ما قدروا بلا فدية و) بلا (ولاء) (كتاب الصوم، فصل في العوارض المبيحة لعدم الصوم، ج: 2، ص: 422-423، ط: إيج إيم سعيد)
وفي الهندية: (ومنها المرض) المريض إذا خاف على نفسه التلف أو ذهاب عضو يفطر بالإجماع، وإن خاف زيادة العلة وامتدادها فكذلك عندنا، وعليه القضاء إذا أفطر كذا في المحيط. ثم معرفة ذلك باجتهاد المريض والاجتهاد غير مجرد الوهم بل هو غلبة ظن عن أمارة أو تجربة أو بإخبار طبيب مسلم غير ظاهر الفسق كذا في فتح القدير. (كتاب الصوم، الباب الخامس في الأعذار التي تبيح الإفطار، ج: 1، ص: 207، ط: مكتبة ماجدية)
روزے کی حالت میں استنجاء کے وقت عورت کا گیلی انگلی شرمگاہ میں داخل کرنا- اس کے لۓ استنجاء کا طریقہ
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0روزہ کی حالت میں سورج غروب ہونے سے پہلے اور صبح صادق کے بعد کھانا یا کچھ پی لینا
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0روزے کی حالت میں اجنبیہ عورت کو بوسہ کے بعد نکلنے والے پانی سے روزی فاسد ہوتا ہے یا نہیں ؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0کیا روزے کی حالت میں ہم بستری کرتے ہوئے باہر فارغ ہونے سے کفارہ لازم ہوگا؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0