السلام علیکم! روزے کی حالت میں وضو کرکے فوراً نماز شروع کر لی (وقت کی کمی کی وجہ سے)، قیام کے دوران چہرے سے ایک دو قطرے ٹپک کر منہ میں چلے گئے اور میں نے انہیں نگل لیا، کیونکہ نماز کے دوران باہر تھوکنا ممکن نہیں تھا۔ ایسی صورت میں روزہ باقی رہےگا یا ٹوٹ جائےگا؟ نیز قضا اور کفارہ کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جزاک اللہ خیراً۔
صورتِ مسئولہ میں اگر وضو کا پانی چہرے سے ٹپک کر منہ میں چلا گیا اور سائل نے نماز کی حالت میں اسے نگل لیا، تو اگر وہ پانی تھوک کے تابع ہوکر معمولی مقدار میں تھا، تو اس سے روزہ فاسد نہیں ہوگا۔
البتہ اگر پانی اس قدر زیادہ تھا کہ مستقل طور پر محسوس ہورہا تھا اور اسے جان بوجھ کر نگل لیا، تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور صرف قضا لازم ہوگی، کفارہ لازم نہیں ہوگا ۔لہٰذا احتیاط کاتقاضایہی ہے کہ روزے کی حالت میں وضو کے بعد چہرہ اچھی طرح خشک کرلیا جائے ۔
کما فی رد المحتار تحت قولہ: (وإن أفطر خطأ): شرط جوابه قوله الآتي قضى فقط وهذا شروع في القسم الثاني وهو ما يوجب القضاء دون الكفارة بعد فراغه مما لا يوجب شيئا والمراد بالمخطئ من فسد صومه بفعله المقصود دون قصد الفساد نهر عن الفتح (قوله: فسبقه الماء) أي يفسد صومه إن كان ذاكرا له وإلا فلا؛ لأنه لو شرب حينئذ لم يفسد فهذا أولى،الخ (باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده، ج: 2، ص: 401، مط: سعید کراچی)
وفی الفتاویٰ الھندیۃ: لو أكل مكرها أو مخطئا عليه القضاء دون الكفارة كذا في فتاوى قاضي خان. المخطئ هو الذاكر للصوم غير القاصد للفطر إذا أكل أو شرب هكذا في النهر الفائق.(الی قولہ): وإن تمضمض أو استنشق فدخل الماء جوفه إن كان ذاكرا لصومه فسد صومه وعليه القضاء، وإن لم يكن ذاكرا لا يفسد صومه كذا في الخلاصة وعليه الاعتماد.( الباب الرابع فيما يفسد وما لا يفسد، ج:1، ص: 202، مط: ماجدیۃ)
وفیہ ایضاً: الدم إذا خرج من الأسنان ودخل حلقه إن كانت الغلبة للبزاق لا يضره، وإن كانت الغلبة للدم يفسد صومه، وإن كانا سواء أفسد أيضا استحسانا (الی قولہ):الدموع إذا دخلت فم الصائم إن كان قليلا كالقطرة والقطرتين أو نحوها لا يفسد صومه، وإن كان كثيرا حتى وجد ملوحته في جميع فمه، واجتمع شيء كثير فابتلعه يفسد صومه، وكذا عرق الوجه إذا دخل فم الصائم كذا في الخلاصة.( الباب الرابع فيما يفسد وما لا يفسد، ج:1، ص: 203، مط: ماجدیۃ)
روزے کی حالت میں استنجاء کے وقت عورت کا گیلی انگلی شرمگاہ میں داخل کرنا- اس کے لۓ استنجاء کا طریقہ
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0روزہ کی حالت میں سورج غروب ہونے سے پہلے اور صبح صادق کے بعد کھانا یا کچھ پی لینا
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0روزے کی حالت میں اجنبیہ عورت کو بوسہ کے بعد نکلنے والے پانی سے روزی فاسد ہوتا ہے یا نہیں ؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0کیا روزے کی حالت میں ہم بستری کرتے ہوئے باہر فارغ ہونے سے کفارہ لازم ہوگا؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0