ذکر دعاء اور درود

تعوذ و تسمیہ کے درمیان سورۃ کا نام لینا بہتر ہے یا ان سے پہلے لینا بہتر ہے؟

فتوی نمبر :
92890
| تاریخ :
2026-03-04
عبادات / عملیات و اذکار / ذکر دعاء اور درود

تعوذ و تسمیہ کے درمیان سورۃ کا نام لینا بہتر ہے یا ان سے پہلے لینا بہتر ہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین فی ہذہ المسئلہ کہ : فرمان باری تعالی:﴿فَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ﴾(سورۃ النحل، اٰیة:98) کی وجہ سے ابتداءِ تلاوت میں استعاذہ(اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم) پڑھنا بعض علماء مجودین کے نزدیک واجب ، جب کہ جمہور علماء مجودین کے نزدیک مستحب ہے اور بسملہ(بسم اللہ الرحمٰن الرحیم) پڑھنا ابتداءِ سورت میں واجب ہے،مولانا زید نے کلاس میں سورۃ یٰس کی بایں صورت تلاوت کی:اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم، سورۃ یٰس مکیۃ، بسم اللہ الرحمن الرحیم(یعنی پہلے نمبرپر استعاذہ، دوسرے نمبر پر سورۃ کا نام، تیسرے نمبر پر بسم اللہ ، پھر سورۃ شروع کی)، اس پر مولانا محمد رحمۃ اللہ علیہ نے اعتراض فرمایا کہ: ہم تو کلاس میں طلباء کو یوں کہلواتے ہیں: پہلے نمبر پر سورۃ کا نام، دوسرے نمبر پر استعاذہ، تیسرے نمبر پر بسملہ پھر سورۃ شروع کرتے ہیں، بطورِ دلیل فرمایا کہ استعاذہ قرآن اور غیر قرآن میں فرق کرنے کے لیے ہے، سورۃ کا نام نہ تو سورت کا جزء ہے اور نہ ہی قرآن پاک کا حصہ ہے، فَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ پر عمل کرنے کا بہتر طریقہ یہی ہے کہ: سورۃ کا نام پہلے اور استعاذہ دوسرے نمبر پر ہو تاکہ استعاذہ اور تلاوت میں اتصال رہے، بصورتِ دیگر تلاوت اور استعاذہ کے درمیان غیرِ قرآنی الفاظ سے فصل لازم آئے گا، اتصال فصل سے اولٰی ہے،ا ب دریافت طلب امر یہ ہے کہ قرآن و حدیث اور اجماع و قیاس کی روشنی میں خاتم النبیین حضرت محمدﷺاور صحابہ کرام کے مبارک عمل سےکون سی صورت صحیح اور اولویت کے درجہ پر ہے؟نیز قُرّاء ِ قرأت عشرہ اور ان کے رُواۃ کا عمل کون سی صورت پر تھا؟ ان میں سے صحیح صورت کی دلائل کے ساتھ نشان دہی دلائل و براہین سے مزین کرکے ممنون و مشکور فرما ئیں۔جزاک الله خیرا!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ قرآنِ مجید کی تلاوت شروع کرنے سے قبل تعوذ پڑھنا اور کسی سورت سے شروع کرتے وقت استعاذہ کے ساتھ بسم اللہ پڑھنا دونوں سنت اور قرآن مجید کے آداب میں سے ہیں، جس کا طریقہ بیان کرتے ہوئے فقہاء رحمھم اللہ نے تعوذ کے بعد تسمیہ پڑھنے کو کیا ہے، نیز سورتوں کا نام قرآن کا حصہ تو نہیں البتہ قرآن سے متعلق ضرور ہیں، اور استعاذہ چونکہ کلام اللہ اور غیر کلام اللہ کے درمیان فرق ظاہر کرتاہے، لہٰذا بہتر اور افضل طریقہ یہ معلوم ہوتا ہے کہ پہلے سورت کا نام طلبہ سے کہلوایا جائے، اس کے بعد تعوذ پھربسم اللہ کے ساتھ قرآن کی تلاوت شروع کروائی جائے، تاکہ غیر کلام اللہ سے فصل لازم نہ آئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی تفسیر البغوی:قوله سبحانه وتعالى: فإذا قرأت القرآن، أي: إذا أردت قراءة القرآن فاستعذ بالله من الشيطان الرجيم، كقوله تعالى: إذا قمتم إلى الصلاة فاغسلوا [المائدة: 6] ، والاستعاذة سنة عند قراءة القرآن، وأكثر العلماء على أن الاستعاذة قبل القراءة. وقال أبو هريرة: بعدها ولفظه أن يقول أعوذ بالله من الشيطان الرجيم اھ( سورة النحل (١٦) : الآيات ٩٨،ج:٣،ص:٩٥،ط:التراث)
وفي الهنديه:إذا أراد أن يقول بسم الله الرحمن الرحيم، ‌فإن ‌أراد ‌افتتاح ‌أمر ‌لا ‌يتعوذ، وإن أراد قراءة القرآن يتعوذ، كذا في السراجية. وعن محمد بن مقاتل - رحمه الله تعالى - فيمن أراد قراءة سورة أو قراءة آية فعليه أن يستعيذ بالله من الشيطان الرجيم ويتبع ذلك بسم الله الرحمن الرحيم اھ(الباب الرابع في الصلاة والتسبيح ورفع الصوت عند قراءة القرآن،ج:،٥،ص:٣١٦،ط:،ماجديه)
وفي المبسوط للسرخسي:وبظاهر الآية ‌قال ‌عطاء ‌الاستعاذة ‌تجب ‌عند ‌قراءة ‌القرآن في الصلاة وغيرها وهو مخالف لإجماع السلف فقد كانوا مجمعين على أنه سنة اھ (كيفية الدخول في الصلاة،ج:١،ص:١٣،ط:دار المعرفة)
وفي المحيط البرهاني: إذا قال: بسم الله الرحمن الرحيم، وأراد به قراءة القرآن يتعوذ قبله (الى قوله)وعن محمد بن مقاتل - رحمه الله تعالى - فيمن أراد قراءة سورة أو قراءة آية فعليه أن يستعيذ بالله من الشيطان الرجيم ويتبع ذلك بسم الله الرحمن الرحيم اھ(‌‌الفصل الرابع في الصلاة، والتسبيح، وقراءة القرآن،ج:٥،ص:٣١١،ط:دار الكتب العلمية)
‌وفي الاتقان في علوم القران:ويسن ‌التعوذ ‌قبل ‌القراءة قال تعالى {فإذا قرأت القرآن فاستعذ بالله من الشيطان الرجيم} أي أردت قراءته(‌‌النوع الخامس والثلاثون: في آداب تلاوته وتاليه،ج:١،ص:١٦)
‌وفي الزيادة والاحسان في علوم القران:إذا ‌قطع ‌القارئ ‌القراءة ‌لعارض عن سؤال أو كلام يتعلق بالقراءة لم يعدها، بخلاف ما إذا كان الكلام أجنبيا، ولو رد السلام فإنه يستأنف الاستعاذة، والله أعلم. انتهى.( ‌‌المبحث السادس،ج:٣،ص:٣٧٠،ط:مركز البحوث والدراسات)
وفي شرح الشاطبية :وبسمل بين السّورتين بسنّة … رجال نموها درية وتحمّلا: أخبر أن رجالا بسملوا بين السورتين آخذين في ذلك بسنة نموها أي رفعوها ونقلوها وهم قالون والكسائي وعاصم وابن كثير، وأشار إليهم بالباء والراء والنون والدال من قوله:بسنة رجال نموها درية، وعلم من ذلك أن الباقين لا يبسملون بين السورتين الخ(‌‌باب البسملة،ص:٢٨،ط:مطبعة مصطفى البابي الحلبي)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بھائی محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92890کی تصدیق کریں
0     9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے وسیلہ سے دعا مانگنا جائز ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”شش قفل، ہفت ہیکل ، دعائے گنج العرش ، دعائے قضا“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 2
  • فیمیلی پلاننگ کرتے ہوئے مانع حمل ذرائع استعمال کررہے ہوں تب بھی دعا پڑھیں گے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • بطورِ تعلیم جہراً اجتماعی ذکر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • ”أستغفر الله وأتوب إلیہ“ کی تسبیح کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”ألصَّلوٰة والسَّلامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ الله“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا نبی کریم۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔ اپنی قبر مبارک میں زندہ ہیں؟روضۂ مبارک کے سامنے کھڑے ہو کر درود پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • جماعت کی شکل میں ذکرِ جہری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا کھڑے ہو کر دعا مانگنا مکروہ ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • نماز کے علاوہ حالتِ سجدہ میں دعا مانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درود کے بجائے AS لکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درودِ تاج کی اہمیت اور تاریخ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • دعاء میں ہاتھ کس طرح اٹھائیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • نماز کے بعد دعاء جائے نماز پر ہی مانگنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • سوا لاکھ مرتبہ یا ان گنت آیت کریمہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • دعا مانگنے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • حضورﷺ درود وسلام براہِ راست سننے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • جمعرات کے دن چالیس مرتبہ اجتماعی درود کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • تسبیح فاطمی صرف دائیں ہاتھ پر پڑھنی ہے یا بائیں ہاتھ پر بھی پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • اذان کے بعد کی دعا بآواز بلند پڑھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • برص کی بیماری سے نجات کیلئے پڑھنے کی دعاء

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • کلمہ طیبہ کے ساتھ ’’صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ کا اضافہ کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • روضہ مبارک کو بوسہ دینا اور پاس کھڑے ہوکر درود پڑہنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا ہاتھ اُٹھا کر دعا کرنا ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • پریشانی اور بدخوابی کا علاج

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
Related Topics متعلقه موضوعات