طلاق

ناجائز تعلق رکھنے پر بیو ی کو طلاق دینا

فتوی نمبر :
92937
| تاریخ :
2026-03-05
معاملات / احکام طلاق / طلاق

ناجائز تعلق رکھنے پر بیو ی کو طلاق دینا

میری بیوی مسلمان ہوئی ہے، مگر اس نے دین کو ابھی تک نہیں پڑھا ہے، اس سے ایک گناہ ہوا ہے، جو کسی غیر مرد کے ساتھ ہوا ہے ،بیوی اقرار کرتی ہےکہ یہ گناہ ہوا ہے مگر اس کے پیچھے بہت زیادہ مسائل ہیں، اس میں ایک شخص اور ایک عورت کا آمادہ کرنابھی شامل ہے اور زبردستی بھی شامل ہے ،بیوی کی عمر بیس سال ہے۔
سوال یہ ہے کہ کیا بیوی کو شریعت کی رو سے طلاق دے دی جائے یا جس طرح وہ رو رہی ہے اور موقع مانگ رہی ہے تو موقع دیا جائے ؟ مہربانی فرماکر میری مشکل کو آسان کیا جائے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ زنا کا ارتکاب کرنا ناجائز و حرام اور شریعت محمدیہ ﷺکی نظر میں ایک نہایت سنگین جرم ہےاور اگر شادی شدہ مرد یاعورت زنا کا ارتکاب کریں تو اس کی سنگینی اور بڑھ جاتی ہے چنانچہ اگر شرعی قانون نافذ العمل ہو تو ایسی عورت و مرد پر یہ جرم ثابت ہو جانے کے بعد رجم وسنگسار کرنے کی سزا جاری کی جاتی ہے۔ لہذا سائل کی بیوی پر لازم ہےکہ اپنے اس فعلِ بد پر بصدقِ دل توبہ و استغفار و آئندہ کے لئے اس حرام کاری سے مکمل اجتناب کرے۔
اب اگر سائل کی بیوی اس فعل کے ارتکاب پر بصدقِ دل توبہ کرے اور آئندہ اس فعل سے بچنے کی یقین دہانی بھی کرائے تو ایسی صورت میں اگر سائل کو اس کی سچائی پر یقین ہو کہ وہ مستقبل میں پھر ایسے قبیح فعل کا ارتکاب نہیں کرے گی تو سائل کے لئے اسے اپنے عقدِ نکاح میں رکھنے کی گنجائش ہے اور ایسا ہی کرنا چاہئیے اور ساتھ ساتھ دینی تعلیم و تربیت کا اہتمام بھی لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مشكاة المصابيح:وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: إن لي امرأة لا ترد ‌يد ‌لامس فقال النبي صلى الله عليه وسلم:" طلقها " قال: إني أحبها. قال:فأمسكها إذن،رواه أبو داود، والنسائي(باب اللعان ص:287،ط: قدیمی)۔
و فی مرقاة المفاتيح تحت الحدیث :(فأمسكها إذن) : أي: فاحفظها لئلا تفعل فاحشة، وهذا الحديث يدل على أن تطليق مثل هذه المرأة أولى، لأنه عليه الصلاة والسلام قدم الطلاق على الإمساك، فلو لم يتيسر تطليقها بأن يكون يحبها، أو يكون له منها ولد يشق مفارقة الولد الأم، أو يكون لها عليه دين لم يتيسر له قضاؤه، فحينئذ يجوز أن لا يطلقها، ولكن بشرط أن یمنعها عن الفاحشة، فإذا لم يمكنه أن يمنعها عن الفاحشة يعصي بترك تطليقها(باب اللعان ج:6 ص:479 ط: حقانیۃ)۔
و في رد المحتار تحت: (قوله: فما في الوهبانية إلخ) (إلی قوله) قال في البحر: لو تزوج بامرأة الغير عالما بذلك ودخل بها لا تجب العدة عليها حتى لا يحرم على الزوج وطؤها وبه يفتى لأنه زنى والمزني بها لا تحرم على زوجها(فصل فی المحرمات،ج:3،ص:50،ط:سعید)
وفی الدرالمختار: وفي آخر حظر المجتبى لا يجب على الزوج تطليق الفاجرة ولا عليها تسريح الفاجر إلا إذا خافا أن لا يقيما حدود الله فلا بأس أن يتفرقا(فصل فی المحرمات،ج:3،ص:50،ط:سعید)
وفی بدائع الصنائع: ومنها ولاية التأديب للزوج إذا لم تطعه فيما يلزم طاعته بأن كانت ناشزة، فله أن يؤدبها لكن على الترتيب، فيعظها أولا على الرفق واللين بأن يقول لها كوني من الصالحات القانتات الحافظات للغيب ولا تكوني من كذا وكذا، فلعل تقبل الموعظة، فتترك النشوز، فإن نجعت فيها الموعظة، ورجعت إلى الفراش وإلا هجرها(فصل ولاية التأديب للزوج إذا لم تطعه،ج:2،ص:334،ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92937کی تصدیق کریں
0     26
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات