روزہ کے مفسدات و مکروهات

روزہ کی حالت میں انگلی مقعد میں داخل کرنے سے روزہ کا حکم

فتوی نمبر :
93198
| تاریخ :
2026-03-12
عبادات / روزہ و رمضان / روزہ کے مفسدات و مکروهات

روزہ کی حالت میں انگلی مقعد میں داخل کرنے سے روزہ کا حکم

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ ! میں پچھلے کچھ عرصے سے اس مسئلہ کا شکار ہوں کہ مجھے پاخانہ کھل کر خود سے نہیں آتا ،کچھ آجاتا ہے اور باقی مخرج میں رہتا ہے اور محسوس بھی ہوتا ہے جس کی وجہ سے میری حاجت پوری نہیں ہوتی، تو میں بقدرِ ضرورت انگلی کی مدد لیتی ہوں استنجاء میں، اس عمل میں تر انگلی مخرج میں جاتی ہے، بصورتِ دیگر حاجت پوری نہیں ہوتی ،ایسے میں پیٹ درد اور ریح وغیرہ دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، دریافت یہ کرنا تھا کہ اس عمل سے روزہ میں کوئی فرق پڑے گا، کیونکہ میں نے پڑھا تھا کہ مخرج میں کوئی تر چیز روزہ کی حالت میں داخل کرنے سے روزہ فاسد ہو جائے گا ،تو ایسی صورت میں میرے لیے کیا حکم ہے ؟ اگر اس صورت میں روزہ فاسد ہوتا ہے تو میں روزے کیسے رکھوں؟ جبکہ قضائے حاجت اہم ضرورت ہے ، مہربانی فرما کر شریعت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں ، جزاکم اللّٰہ خیراً۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ روزے کی حالت میں اگر کسی کو اپنا روزہ یادہو اور وہ تر انگلی پچھلی شرمگاہ میں ڈال کرموضع حقنہ تک پہنچادے، یعنی جہاں تک آلہ حقنہ پہنچاکر آنتو ں کی طرف دوا چھوڑی جاتی ہے ، جو پانچ چھ انگل اندر تک ہوتاہے، تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گااور اس کی قضاء لازم ہوگی ،البتہ اگر ایسا نہ ہو، یعنی خشک انگلی ڈال دے یا موضع حقنہ تک نہ پہنچائے( جیسا کہ استنجا کے وقت بالعموم ایسا نہیں ہو تا )تو اس سے روزہ فا سدنہیں ہوگا ،لہذاصورت مسئولہ میں اگر سائلہ کی انگلی سے مدد لینے کی کیفیت ایسی ہو کہ تر انگلی موضع حقنہ تک نہیں پہنچاتی، بلکہ بقدر ضرورت معمولی سی اندر کرتی ہو ،تو اس سے سائلہ کے روزے پر کوئی فرق نہیں پڑےگا ،بلکہ بدستور باقی رہےگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (أو أدخل أصبعه اليابسة فيه) أي دبره أو فرجها ولو مبتلة فسد، (الیٰ قولہ) ولو بالغ في الاستنجاء حتى بلغ موضع الحقنة فسد وهذا قلما يكون ولو كان فيورث داء عظيما، الخ (‌‌باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده، ج: 2، ص: 397، مط: سعید کراچی)
وفی رد المحتار تحت قول الدر (ولو مبتلة فسد): لبقاء شيء من البلة في الداخل وهذا لو أدخل الأصبع إلى موضع المحقنة كما يعلم مما بعده قال ط ومحله إذا كان ذاكرا للصوم وإلا فلا فساد كما في الهندية عن الزاهدي اهـ وفي الفتح خرج سرمه فغسله فإن قام قبل أن ينشفه فسد صومه وإلا فلا؛ لأن الماء اتصل بظاهره ثم زال قبل أن يصل إلى الباطن بعود المقعدة (قوله: حتى بلغ موضع الحقنة) هي دواء يجعل في خريطة من أدم يقال لها المحقنة مغرب ثم في بعض النسخ المحقنة بالميم وهي أولى قال في الفتح: والحد الذي يتعلق بالوصول إليه الفساد قدر المحقنة اهـ. أي قدر ما يصل إليه رأس المحقنة التي هي آلة الاحتقان وعلى الأول فالمراد الموضع الذي ينصب منه الدواء إلى الأمعاء،الخ (‌‌باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده، ج: 2، ص: 397، مط: سعید کراچی)
وفی مراقی الفلاح شرح نور الایضاح: "أو أدخل أصبعه مبلولة بماء أودهن في دبره" أو استنجى فوصل الماء إلى داخل دبره أو فرجها الداخل بالمبالغة فيه والحد الفاصل الذي يتعلق بالوصول إليه الفساد قدر الحقنة وقلما يكون ذلك ولو خرج سرمه؟؟ فغسله إن نشفه قبل أن يقوم ويرجع لمحله لا يفسد صومه لزوال الماء الذي اتصل به "أو أدخلته" أي أصبعها مبلولة بماء أو دهن "في فرجها الداخل في المختار" لما ذكرنا، الخ (‌‌باب ما يفسد الصوم ويوجب القضاء، ص: 676، مط: دار الكتب العلمية بيروت - لبنان)
وفی حاشیۃ الطحطاوی: قوله: "أو أدخل إصبعه مبلولة الخ" فلو لم تكن مبلولة لا يجب القضاء أفاده السيد والظاهر أن الإدخال لا يفسد إلا إذا وصل إلى محل الحقنة قوله: "والحد الفاصل" أي في الإفطار بالواصل إلى الدبر قوله: "قدر المحقنة" أي قدر ما تأخذ من المحل الذي تصل إليه قوله: "وقلما يكون ذلك" ويورث داء عظيما قوله: "ولو خرج سرمه" في القاموس السرم بالضم مخرج الثفل وهو طرف المعا المستقيم قوله: "لزوال الماء الذي اتصل به" لأن الماء اتصل بظاهره ثم زال قبل أن يصل إلى الباطن كذا في الشرح قوله: "مبلولة بماء أو دهن" وإن لم تكن مبتلة لايفسد صومها، الخ (‌‌باب ما يفسد الصوم ويوجب القضاء، ص: 676، مط: دار الكتب العلمية بيروت - لبنان)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اسلم امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93198کی تصدیق کریں
0     20
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 4
  • روزے کی حالت میں غسل کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   روزہ کے مفسدات و مکروهات 3
  • روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 3
  • روزے کی حالت میں انجکشن لگوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 6
  • روزےکی حالت میں غسل فرض ہوجائے تو کیا روزہ ٹوٹ جاتاہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا بچے کو دودھ پلانےسے روزہ ٹوٹ جائے گا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 2
  • ہومیوپیتھک دواسونگھنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا احتلام سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں استنجاء کے وقت عورت کا گیلی انگلی شرمگاہ میں داخل کرنا- اس کے لۓ استنجاء کا طریقہ

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزہ کی حالت میں سورج غروب ہونے سے پہلے اور صبح صادق کے بعد کھانا یا کچھ پی لینا

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • حالتِ روزہ میں ، استنجاء سے متعلق احتیاطیں

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں اجنبیہ عورت کو بوسہ کے بعد نکلنے والے پانی سے روزی فاسد ہوتا ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • اسقاطِ حمل سے آنے والے خون کے دوران روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزہ کی حالت میں خون دینا

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کان میں تیل ڈالنےسے روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا روزے کی حالت میں کھارے پانی سے وضو کرنا صحیح ہے ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا رمضان میں غسل کرنے کا الگ طریقہ ہے ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں احتلام ہونے سے روزے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے میں غسل کرتے ہوئے ناک منہ میں پانی ڈالنے کاحکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 1
  • کیا روزے کی حالت میں ہم بستری کرتے ہوئے باہر فارغ ہونے سے کفارہ لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزہ کی حالت میں بیوی سے بوس وکنار کرسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حا لت میں مسوڑھوں سے خون نکلنے سے روزے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • سوتے ہوئے دانت سے خون آنے کی صورت میں روزے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے اور حالت نماز میں قے آکر نگلنے کی صورت میں روزے نماز کاحکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں ناک میں ڈراپس کا استعمال کرنا

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
Related Topics متعلقه موضوعات