طلاق

دل میں طلاق کا گمان آنے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
93294
| تاریخ :
2026-03-16
معاملات / احکام طلاق / طلاق

دل میں طلاق کا گمان آنے سے طلاق کا حکم

مفتی صاحب! میری منگنی\ نکاح ہو چکا ہے ، میری رخصتی نہیں ہو ئی ہے ، نہ میں نے اسکو سامنے سے دیکھا ہے، یعنی ملاقات نہیں ہوئی ، میں نے دل میں کہا، غالب گمان دل کا ہے ،کہ اگر میں نے فلاں غلط کام کیا تو میری بیوی کو تین طلاق، اب مجھ سے وہ غلطی ہوگئ، قران کی قسم بھی دل میں کھائی ، اب میرے طلاق کے بارے میں بتائیں کہ طلاق ہوئی یا نہیں؟ شکریہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کسی کام پرطلاق کومعلق کرنےکے لیے ضروری ہے کہ الفاظ طلاق زبان کہے جائیں یا تحریر کیے جائیں ، محض دل میں سوچنے یا ارادہ کرنے سے طلاق معلق نہیں ہوتی ، لہذا صورت مسئولہ میں اگرسائل نے صرف دل ہی دل میں کسی کام کے کرنےپرطلاق کومعلق کیاہو، زبان سے الفاظ طلاق نہ کہے ہوں، توایسی صورت میں تعلیق طلاق منعقد نہیں ہوئی ، لہذا اس کام کے کرلینےپر اس کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہ ہوگی ، البتہ آئندہ طلاق جیسے حساس معاملے سے متعلق اس قسم کےفاسد خیالات سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار : (قوله وركنه لفظ مخصوص) هو ما جعل دلالة على معنى الطلاق من صريح أو كناية فخرج الفسوخ على ما مر، وأراد اللفظ ولو حكما ليدخل الكتابة المستبينة وإشارة الأخرس والإشارة إلى العدد بالأصابع في قوله أنت طالق هكذا كما سيأتي.(کتاب الطلاق ، رکن الطلاق، ج: ٣، ص: ٢٣٠ ، مط: سعيد)
وفي الدر المختار: وشرعا (رفع قيد النكاح في الحال) بالبائن (أو المآل) بالرجعي (بلفظ مخصوص) هو ما اشتمل على الطلاق، فخرج الفسوخ كخيار، عتق وبلوغ وردة فإنه فسخ لا طلاق،(كتاب الطلاق، ج: ٣، ص: ٢٢٧، مط: سعيد)
وفي التاتارخانية: الاصل أن الطلاق انما يقع لوجود لفظ الايقاع من مخاطب في ملكه، اذا طلق المخاطب المكلف امرأته وقع الطلاق كالعاقل البالغ.اھ ( کتاب الطلاق، الفصل الثالث فی بیان من یقع طلاقہ و من لا یقع، ج؛ ٤، ص: ٣٩٢، مط: رشيدية)
وفي حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح: وأكثر المشايخ على أن الصحيح أن الجهر حقيقته أن يسمع غيره والمخافتة أن يسمع نفسه وقال الهندواني لا تجزئه ما لم تسمع أذناه ومن بقربه بالسماع شرط فيما يتعلق بالنطق باللسان التحريمة والقراءة السرية والتشهد والأذكار والتسمية على الذبيحة ووجوب سجود التلاوة والعتاق والطلاق والاستثناء واليمين والنذر والإسلام والإيمان حتى لو أجرى الطلاق على قلبه وحرك لسانه من غير تلفظ يسمع لا يقع وإن صحح الحروف(كتاب الصلاة ، باب شروط الصلاة وأركانها، ص: ٢١٩، مط: رشيدية)
وفي البدائع: وأما بيان ركن الطلاق فركن الطلاق هو اللفظ الذي جعل دلالة على معنى الطلاق لغة وهو التخلية والإرسال ورفع القيد في الصريح وقطع الوصلة ونحوه في الكناية أو شرعا، وهو إزالة حل المحلية في النوعين أو ما يقوم مقام اللفظ(کتاب الطلاق ، فصل في بيان ركن الطلاق، ج: ٣، ص: ٩٨، مط: سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اظہر امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93294کی تصدیق کریں
0     44
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات