طلاق

شوہر کا طلاق دینے کے بعد منکر ہونا

فتوی نمبر :
93656
| تاریخ :
2026-03-31
معاملات / احکام طلاق / طلاق

شوہر کا طلاق دینے کے بعد منکر ہونا

شوہر نے بیوی کے ساتھ مار پیٹ کی اور غصے میں آ کر آٹھ مرتبہ طلاق دی، جس کا کوئی گواہ موجود نہیں ہے۔ بیوی اسی دن اپنے والدین کے گھر چلی گئی۔ بعد ازاں بیوی نے خلع، نان و نفقہ، حقِ مہر اور جہیز کی واپسی کے لیے عدالت میں مقدمہ دائر کیا۔ جب شوہر کو عدالت کا نوٹس موصول ہوا تو اس نے عدالت میں طلاق دینے کے اپنے بیان سے بھی مکر گیا۔ اس صورتِ حال میں اسلامی نقطۂ نظر کیا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں جب عورت کے پاس طلاق پر گواہ نہ ہو اور مرد بھی طلاق کے الفاظ سے حلفاً انکار کرتا ہو لیکن عورت کویقین کے ساتھ معلوم ہو کہ اس کے شوہر نے اسے ایک ہی نشست میں متعدد مرتبہ طلاق کے الفاظ ادا کرتے ہوئے تین طلاقیں دیدی ہیں، اور عورت اپنے دعویٰ پر حلفیہ بیان اور آخرت کی جوابد ہی کے لیے آمادہ بھی ہو تو " المرأۃ کالقاضی " کے اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے چاہیئے کہ وہ اپنے آپ کو مطلقۂ ثلاثہ سمجھے اور شوہر کو اپنے اوپر قطعاً قدرت نہ دے ، البتہ اب چونکہ یہ معاملہ قاضی (مسلمان جج) کی عدالت میں چلاگیا ہے اور عورت اپنے دعویٰ پر گواہ پیش کرنے سے عاجز ہے اور قاضی مدعا علیہ یعنی خاوند کی قسم پر اس کے حق میں فیصلہ دیکر اسے خاوند کے ساتھ بھیج دے تو اس صورت میں عورت اگر چہ گنہگار نہ ہو گی ، لیکن جب اسے تین مرتبہ الفاظِ طلاق واضح طور پر سننا یاد ہوں تو حتی الامکان اسے حلالۂ شرعیہ سے قبل اپنے اوپر قدرت نہ دے ، بلکہ اس سے طلاق بالمال یا خلع کے ذریعے علیحدگی حاصل کرنے کی کوشش کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدرالمختار: (سمعت من زوجها أنه طلقها ولا تقدر على منعه من نفسها) إلا بقتله (لها قتله) بدواء خوف القصاص، ولا تقتل نفسها. وقال الأوزجندي: ترفع الأمر للقاضي، فإن حلف و لا بينة فالإثم عليه اھ ( باب الرجعة مطلب الإقدام على النكاح إقرار بمضي العدة ج:3،ص:420،مط: دار الفكر - بيروت)۔
وفی فتح القدير: وعلمت أن المرأة كالقاضي لا يحل لها أن تمكنه إذا علمت منه ما ظاهره خلاف مدعاه. اهـ ( فصل في الطلاق قبل الدخول ج:4، ص:54،مط: دار الفكر - بيروت)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالقیوم قدوس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93656کی تصدیق کریں
0     15
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات