طلاق

چھوڑتا ہوں کہنے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
93702
| تاریخ :
2026-04-01
معاملات / احکام طلاق / طلاق

چھوڑتا ہوں کہنے سے طلاق کا حکم

السلام علیکم، میرا اور میرے شوہر کا گھر والوں کی وجہ سے جھگڑا ہو گیا، اور وہ گھر چھوڑ کر جانے لگے۔ تو میں نے شرط رکھی کہ اگر آپ کو جانا ہے تو میرا نام لے کر باقاعدہ مجھے طلاق دے کر چلے جائیں۔ لیکن انہوں نے کہا: "ٹھیک ہے، جب جاؤں گا تو دے دوں گا۔" پھر انہوں نے صرف اتنا کہا: **"ٹھیک ہے، تمہیں چھوڑتا ہوں"**، اور نہ وہ گھر سے باہر گئے اور نہ ہی میرا نام لیا۔براہِ کرم بتائیں کہ اب اس صورت میں کیا حکم ہے؟ کیونکہ ہم دونوں ایک دوسرے سے الگ نہیں ہونا چاہتے، اور اب ہمارے معاملات بھی ٹھیک ہو چکے ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح رہے کہ" چھوڑتا ہوں" کے الفاظ ہمارے عرف میں طلاق صریح کےاستعمال ہوتے ہیں، اس لئے ان الفاط سے بلا نیت بھی ایک طلاق رجعی واقع ہو جاتی ہے ، لہذاسائلہ کےشوہر نے اگرمذکور الفاظ کو صرف ایک دفع بولے ہوں تو ان الفاظ کی وجہ سے سائلہ پر ایک طلاقِ رجعی واقع ہو چکی ہے، جس کے بعد سائلہ کےشوہر کو دورانِ عدت رجوع کرنے کا اختیار حاصل تھا،چنانچہ اب اگر سائلہ کےشوہرنے دورانِ عدت زبانی یا تحریری طور پر ”میں تم سے رجوع کرتا ہوں“ جیسے الفاظ کے ذریعے یا عملاً جیسے ہمبستری یا بوس و کنارسے بیوی سے رجوع کر چکا ہو ، تو شرعاً یہ رجوع درست ہو کر سائلہ اور اس کے شوہرکا نکاح بدستور برقرار ہے، اور دونوں کا حسب سابق میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کرنا بھی درست ہے، تاہم آئندہ سائلہ کے شوہر کے پاس صرف دو طلاقوں کا اختیار ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی حاشیۃ ابن العابدین : «فإذا قال " رهاكردم " أي سرحتك يقع به الرجعي مع أن أصله كناية أيضا، وما ذاك إلا لأنه غلب في عرف الفرس استعماله في الطلاق وقد مر أن الصريح ما لم يستعمل إلا في الطلاق من أي لغة كانت، لكن لما غلب استعمال حلال الله في البائن عند العرب والفرس وقع به البائن ولولا ذلك لوقع به الرجعي.» اھ(باب الکنایات ج:3 ص: 299 ناشر سعید )
كما في البدائع الصنائع: وأما ركن الرجعة فهو قول أو فعل يدل على الرجعة: أما القول فنحو أن يقول لها: راجعتك أو رددتك أو رجعتك أو أعدتك أو راجعت امرأتي أو راجعتها أو رددتها أو أعدتها، ونحو ذلك؛ لأن الرجعة رد، وإعادة إلى الحالة الأولى(فصل في شرائط جواز الرجعة،ج:٣،ص:١٨٣،مط:سعيد)
وفيه ايضاََ::وأما شرائط جواز الرجعة فمنها قيام العدة، فلا تصح الرجعة بعد انقضاء العدة؛ لأن الرجعة استدامة الملك، والملك يزول بعد انقضاء العدة، فلا تتصور الاستدامة إذ الاستدامة للقائم لصيانته عن الزوال لا للمزيل كما في البيع بشرط الخيار للبائع إذا مضت مدة الخيار أنه لا يملك استيفاء الملك في المبيع بزوال ملكه بمضي المدة. (فصل في شرائط جواز الرجعة،ج:٣،ص:١٨٣،مط:سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93702کی تصدیق کریں
0     21
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات