طلاق

شوہر کو طلاق کا جملہ یاد نہ ہونے کی صورت میں طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
93993
| تاریخ :
2026-04-09
معاملات / احکام طلاق / طلاق

شوہر کو طلاق کا جملہ یاد نہ ہونے کی صورت میں طلاق کا حکم

خاوند نے بیوی سے کہا کہ اگر کسی غیر محرم سے محبت یا عاشقی معشوقی والی باتیں کیں تو تم میری طرف سے آزاد ہو۔ یہ کوئ 15 پہلے کی بات ہے اور خاوند کو یاد بھی نہیں ہے کہ اس نے ایسا کچھ کہا ہے۔ بیوی نے 4 سال پہلے کسی سے محبت والی باتیں کیں لیکن خاوند کو نہیں بتایا۔ آج خاوند سے معافی مانگی اور بات یاد دلانے کی بھی کوشش کی کہ آپ نے یہ شرط رکھی تھی اور مجھ سے چار سال پہلے یہ غلطی ہوئی ہے لیکن خاوند کو صحیح سے یا د ابھی بھی نہیں آیا۔مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ کیا طلاق واقع ہو گئی اور کتنی طلاق واقع ہو گئیں۔ اور اب اتنا ٹائم گزر گیا اب رجوع کیسے ہو گا۔رجوع کی ضرورت ہے بھی کہ نہیں۔ اوربقول بیوی 3 سے 4 سال پرانی بات ہے اور میرے بچے بھی ہیں اس واقعہ کے بعد،جواب جلد عنائت فرما کر راہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ اگر واقعۃ شوہر نے مذکور شرط سے طلاقِ معلق کی ہو، اور اس کے بعد بیوی نے غیر محرم سے باتیں بھی کرلی ہو،اگر چہ شوہر کو یاد نہ ہو، پھر بھی اس پر ایک طلاقِ رجعی واقع ہوگئی تھی، لیکن اس شرط کے وقوع کے بعد دونوں کا میاں بیوی کی طرح ساتھ رہنے کی وجہ سے رجوع درست ہوکر نکاح بحال ہوچکا ہے، اور ان کا میاں بیوی کی طرح ساتھ رہنا بھی درست ہے، نئے سرے سے تجدید نکاح یا رجوع کی ضرورت نہیں، شوہر کے پاس صرف دوطلاقوں کا حق باقی ہے، اس لئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط کی ضرورت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی ردالمحتار : فإن سرحتك كناية لكنه في عرف الفرس غلب استعماله في الصريح فإذا قال " رهاكردم " أي سرحتك يقع به الرجعي مع أن أصله كناية أيضا ، و ما ذاك إلا لانہ غلب في عرف الفرس استعماله في الطلاق و قد مر أن الصريح ما لم يستعمل إلا في الطلاق من أي لغة كانت ، لكن لما غلب استعمال حلال الله في البائن عند العرب و الفرس وقع به البائن و لو لا ذلك لوقع به الرجعي . اھ (باب الکنایات، ج: ٣،ص: ٢٩٩، ط: سعید)
وفي الهندية: وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق اھ (الفصل الثالث في تعليق الطلاق بكلمة إن وإذا وغيرهما، ج: ١، ص: ٤٢٠، ط: ،ماجدية)
وفي الهداية: وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض " لقوله تعالى: {فَأَمْسِكُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ} [البقرة: 231] من غير فصل ولا بد من قيام العدة لأن الرجعة استدامة الملك ألا ترى أنه سمى إمساكا وهو الإبقاء وإنما يتحقق الاستدامة في العدة لأنه لا ملك بعد انقضائها " والرجعة أن يقول راجعتك أو راجعت امرأتي " وهذا صريح في الرجعة ولا خلاف فيه بين الأئمة. قال: " أو يطأها أو يقبلها أو يلمسها بشهوة أو بنظر إلى فرجها بشهوة " وهذا عندنا الخ (باب الرجعة، ج: ٢، ص: ٢٥٤، ط: التراث)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بھائی محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93993کی تصدیق کریں
0     27
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات