طلاق

شوہر کی طرف سے دیا سونا طلاق کے بعد کس کی ملکیت شمار ہوگا

فتوی نمبر :
94135
| تاریخ :
2026-04-13
معاملات / احکام طلاق / طلاق

شوہر کی طرف سے دیا سونا طلاق کے بعد کس کی ملکیت شمار ہوگا

بخدمت جناب مفتی صاحب !السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ :ایک شرعی مسئلہ کا حل مطلو ب ہے ،میرے سا بقہ شوہر فواد خان نیازی کی طرف سے شادی میں بری کے طور پر گولڈ دیا گیاتھا، اب چونکہ ہماری طلاق ہوچکی ہے تو ان کا مطالبہ ہے کہ یہ گولڈ جو تقریباً تین تولہ تھا، وہ انہیں واپس کر دیا جائے ، گھر کاموجودہ سامان جو تھا ، وہ انہوں نے بچوں کو تحفے کے طور پر میرے قبضے میں دیے دیاہے ،میرا سوال یہ ہے کہ چونکہ یہ بری کے طور پر دیا گیا تھا گولڈ تو یہ اب طلاق کے بعد کس کی ملکیت شامل کیا جائے گا ،براہ مہر بانی فتوے کی روشنی میں اس کا جواب دیا جائے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ شوہر کی طرف سے جو چیزیں بیوی کو فقط استعمال کے لئے دی جاتی ہیں ، اسے باقاعدہ ان کا مالک نہیں بنایا جاتا تو ایسی چیزیں شوہر کی ملکیت ہوتی ہیں اور علیحدگی کی صورت میں اسے وہ اشیاء واپس لینے کا اختیار حاصل ہوتا ہے، البتہ جو اشیاء بطور نان و نفقہ یا بطور گفٹ مالکانہ قبضہ کے ساتھ بیوی کو دی جاتی ہیں تو علیحدگی کی صورت میں شوہر کے لئے ان اشیاء کی واپسی کا مطالبہ کرنا شرعا درست نہیں، لہذا صورت مسئولہ میں شوہر نے نکاح کے بعد بیوی کو خرچ واخراجات کے لئے جو رقم دی تھی یا جو تحفے تحائف با قاعدہ مالکانہ قبضے کے ساتھ دیئے تھے یا بیوی کی طرف سے شوہر کو جو چیزیں بطور گفٹ مالکانہ قبضے کے ساتھ دی گئیں تو اب دونوں کے لئے ایک دوسرے سے ان چیزوں کی واپسی کا مطالبہ کر ناشر عا درست نہیں، جس سے بہر صورت احتراز لازم ہے، البتہ شوہر نے جو سونا دیا تھا ، اگر وہ باقاعدہ اس بات کی صراحت کے ساتھ دیا ہو کہ یہ فقط استعمال کے لئے ہے، بطور گفٹ نہیں یا شوہرکے خاندان میں مذکور چیز شوہر کی طرف سے بیوی کو محض استعمال کے لئے عاریتاً دی جاتی ہوتوطلاق کی صورت میں اب وہ ان کی واپسی کا مطالبہ کر سکتا ہے۔(ازتبویب83843)

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: (وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل (ولو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به) والأصل أن الموهوب إن مشغولا بملك الواهب منع تمامها (ج:5،ص690، کتاب الھبۃ،ناشر:بیروت)
و في الفتاوى الهندية: الرجوع في الهبة مكروه في الأحوال كلها ويصح كذا في التتارخانية اھ (الباب الخامس فی الرجوع فی الھبۃ، ج:4،ص:385،ناشر: بیروت)
وفيھا أیضاً: ومنها الزوجية سواء كان أحد الزوجين مسلما أو كافرا كذا في الاختيار شرح المختار وإذا وهب أحد الزوجين لصاحبه لا يرجع في الهبة وإن انقطع النكاح بينهما ولو وهب لأجنبية ثم تزوجها أو وهبت لأجنبي ثم زوجت نفسها منه كان للواهب أن يرجع في الهبة لأن النكاح بعد الهبة لا يمنع الرجوع كذافي فتاوى قاضي خان اھ (ج: 4، ص: 386 )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رمضان عبدالعلی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94135کی تصدیق کریں
0     128
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات