طلاق

میں تمہیں تالا دیتا ہوں کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
94194
| تاریخ :
2026-04-15
معاملات / احکام طلاق / طلاق

میں تمہیں تالا دیتا ہوں کہنے کا حکم

میرا سوال یہ ہے کہ ہم میاں بیوی بہت محبت سے رہتے ہیں۔ ایک دن ایسے ہی جھگڑا ہو رہا تھا، لڑائی ہوتی رہی۔ تو مجھے پتا ہے کہ وہ تھوڑی دماغ کی آؤٹ ہیں، تو غصے میں وہ ہونے لگیں۔ میں نہ غصے میں ہوتا ہوں اور نہ ہی میں کوئی ایسا عمل کرتا ہوں، نہ کوئی ایسی بات کرتا ہوں۔ تو وہ غصہ ہونے لگیں، تو انہوں نے کہا کہ ابھی چھوڑ دیں مجھے۔ تو انہوں نے صرف یہ بولا کہ طلاق۔ تو میں کافی دیر سے ان کو چپ کرا رہا تھا، لیکن وہ چپ نہیں ہوئیں۔ میرا تو دماغ نہ غصے میں تھا، نہ میری نیت تھی، نہ میں پریشر میں تھا۔ تو میں نے طلاق کی جگہ تالے کا استعمال کیا کہ: "ہاں، میں تمہارے کو تالا دیتا ہوں، ہاں، میں تمہارے کو تالا دیتا ہوں۔" وہ مجھ سے ہمیشہ بار بار ایک ہی بات کہتی ہیں کہ آپ نے تو مجھے دے دی۔ تو میں ان کو یہی کہتا ہوں کہ میں نے لفظ طلاق کا استعمال نہیں کیا، میں نے تالے کا استعمال کیا تھا۔ طلاق کا استعمال کروں تو سمجھ میں آتا ہے، جب میں کہہ رہا ہوں کہ: "ہاں، میں نے تم کو تالا دیا، تالا دیا"، تو اس میں طلاق کا لفظ تو ہے ہی نہیں، نہ میری نیت تھی، نہ میں غصے میں تھا، اور نہ میں... اللہ کا شکر، اپنے ہوش و حواس میں تھا۔ اور یہ جان بوجھ کر لفظ میں نے تالے کا استعمال کیا، صرف ان کے غصے کو روکنے کے لیے کہ وہ رک جائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں میاں بیوی کے بیانات میں بظاہر اختلاف پایا جاتا ہے، نیز طلاق کے الفاظ اور ان کے استعمال کی کیفیت کے متعلق مزید وضاحت ضروری ہے؛ اس لیے تحریری بیان کی بنیاد پر حتمی جواب دینا ممکن نہیں۔
لہٰذا میاں بیوی دونوں کسی مستند قریبی دارالافتاء میں بالمشافہ حاضر ہوکر واقعے کی مکمل تفصیل اور استعمال کیے گئے الفاظ بعینہٖ بیان کریں اور وہاں موجود مفتیانِ کرام سے مسئلہ معلوم کریں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94194کی تصدیق کریں
0     47
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات