طلاق

آپ کو فارغ کرتا ہوں کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
94296
| تاریخ :
2026-04-17
معاملات / احکام طلاق / طلاق

آپ کو فارغ کرتا ہوں کہنے کا حکم

السلام علیکم! مفتی صاحب آپ سے یہ معلوم کرنا تھا کہ میں اور میرے خاوند آپس میں کوئی بات چیت کر رہے تھے ،تو خاوند نے کہا کہ ”میں تمہیں ابھی فارغ کرتا ہوں“ میں اس بات پر پریشان ہو کر رونے لگی، تو خاوند خود بھی گھبرا گئے، شروع میں وہ مجھے سمجھانے لگے کہ یہ میرے کہنے کا یہ مطلب نہیں تھا کہ کوئی غلط بات ،میں تو صرف یہ کہہ رہا تھا کہ میں تمہیں اس چیز سے فارغ کرتا ہوں لیکن میرا رونا دھونا دیکھ کر وہ کافی پریشان ہو گئے اور وہ خود بھی گھبرا گئے ،جب میں نے ان سے نیت کا پوچھا تو وہ بھی بہت کنفیوز ہو گئے اور کہنے لگے کہ مجھے خود بھی یاد نہیں کہ میں نے تمہیں اصل میں بات کیا کی تھی اور میرے کہنے کا مطلب کیا تھا کیا، مفتی صاحب ایسا کرنے سے کوئی طلاق واقع ہوتی ہے؟ اور اگر ہوتی بھی ہے تو کتنی طلاقیں واقع ہوتی ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ” فارغ “ کا لفظ عند القرینہ طلاقِ صریح بائن کے لئے استعمال ہوتا ہے، اس لئے مذاکرہ یا مطالبۂ طلاق کےوقت ان الفاظ کے بولنے سے بلا نیت بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر سائلہ اور اس کے شوہر کےدرمیان مذکوربات چیت مذاکرہ یا مطالبۂ طلاق کی تھی اور اسی دوران شوہرنے بیوی کو مذکور الفاظ ”میں تمہیں ابھی فارغ کرتا ہوں“ ایک مرتبہ کہہ د یے تھےتو اس سے اس کی بیوی پر ایک طلاق بائن واقع ہوکر میاں بیوی کا نکاح ختم ہوچکاہے، چنانچہ اس کے بعد بھی اگر میاں بیوی باہمی رضامندی سے ساتھ رہنا چاہتے ہوں تو نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ باقاعدہ گواہان کی موجودگی میں باضابطہ ایجاب و قبول کرتے ہوئے تجدید نکاح کرکے ساتھ رہ سکتے ہیں،لیکن آئندہ کے لئے شوہرکوفقط دو طلاقوں کا اختیار حاصل ہو گا،اسلئے طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط لازم ہے۔تاہم اگر سائلہ اور اس کے شوہر کےدرمیان مذکوربات چیت مذاکرہ یا مطالبۂ طلاق کا نہ ہو،اور شوہر نے مذکور الفاظ کہتے وقت طلاق کی نیت بھی نہ کی ہو، تو ایسی صورت میں طلاق واقع نہیں ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدرالمختار: (فالکنایات لاتطلق بھا قضاء الأ بنیۃ او دلالۃ الحال)وھی حالۃ مذاکرة الطلاق أو الغضب (کتاب الطلاق،باب الکنایات،ج:3،ص:ِ296،ط:سعید)
وفیہ ایضا: فالحالات ثلاث: رضا وغضب ومذاكرة والكنايات ثلاث ما يحتمل الرد أو ما يصلح للسب، أو لا ولا (فنحو اخرجي واذهبي وقومي) تقنعي تخمري استتري انتقلي انطلقي اغربي اعزبي من الغربة أو من العزوبة (يحتمل ردا، ونحو خلية برية حرام، الخ(باب الكنايات، ج :3، ص: 301، ط: سعيد)
وفی المبسوط للسرخسی : (قال): ولو قال: أنت مني بائن أو بتة أو خلية أو برية، فإن لم ينو الطلاق لايقع الطلاق؛ لأنه تكلم بكلام محتمل".( باب ما تقع به الفرقة مما يشبه الطلاق،ج:6،ص:72،ط: دار المعرفة - بيروت)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالمجید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94296کی تصدیق کریں
0     16
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات