طلاق

طلاق طلاق طلاق بولنے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
94996
| تاریخ :
2026-05-06
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق طلاق طلاق بولنے سے طلاق کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءکرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ ہم میاں بیوی کا نکاح آج سے تقریباً چار سال قبل ہو گیا تھا ،اس نکاح سے ہمارے دو بچے بھی ہیں، گھر میں مختلف مواقع پر لڑائیاں ہوتی رہی ،لیکن ابھی گزشتہ سات اپریل کو گھر میں لڑائی کے دوران میرے شوہر نے مجھے کہا :"جا تجھے میں نے ایک طلاق دی " ،اس کے بعد وہ چلے گئے ،میں نے ان کی بہن کو فون کیا ،وہ پھر آئے اور مجھے مارا اور کہا" طلاق، طلاق، طلاق "شوہر کا کہنا ہے کہ میں نے صرف اتنا کہا تھا کہ" طلاق ،طلاق ،طلاق ،جاؤ "یہ بھی میں نے بیوی کے مطالبے پر کہا کہ اس نے مجھے کہا کہ مجھے چھوڑ دو تو میں نے یہ الفاظ بول دیے ،اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں کتنی طلاقیں واقع ہوئیں اور اب ہمارے لیے کیا حکم ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں جب سائلہ کے شوہر نے پہلی مرتبہ سائلہ کو صریح الفاظ میں مذکور جملہ "جاتجھے میں نے ایک طلاق دی "کہا، تو اس سے سائلہ پر ایک طلاق رجعی واقع ہوگئی،اس کے کچھ ہی لمحات بعد جب دوبارہ اس نے صریح الفاظ کے ساتھ سائلہ کومخاطب کرکے تین مرتبہ کہا"طلاق، طلاق، طلاق ،جاؤ"تواس سےسائلہ پرپہلی ایک طلاق کےساتھ مزیددوطلاقیں ملکرمجموعی طورپر تینوں طلاقیں واقع ہوکرحرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے،اب نہ رجوع ہوسکتاہے ، اورنہ ہی حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدنکاح ہوسکتا ہے، لہذا دونوں پرلازم ہےکہ ایک دوسرےسےعلیحدگی اختیارکریں اورمیاں بیوی والےتعلقات ہرگزقائم نہ کریں ،ورنہ دونوں سخت گناہ گارہوں گے،جبکہ سائلہ عدت مکمل کرنے کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في تنویرالابصار: (ويقع طلاق كل زوج بالغ عاقل ولو عبداً أو مكرها أو هازلا) لايقصد حقيقة كلامه_الخ(ج:3، ص:238 ،235، مط: سعيد)
وفي الهداية: وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة أو ثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها والأصل فيه قوله تعالى: "فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجاً غيره" .(ج:2،باب الرجعة، ص:399، مط:شركت علمية ملتان)
وفي الفتاویٰ الھندیۃ: وإن قال أنت الطلاق أو أنت طالق الطلاق أو أنت طالق طلاقا فإن لم تكن له نية أو نوى واحدة أو ثنتين فهي واحدة رجعية وإن نوى ثلاثا فثلاث ولو قال أنت طالق يقع الطلاق به ولا يحتاج فيه إلى النية ويكون رجعيا وتصح نية الثلاث ولا تصح نية الثنتين فيها كذا في الهداية.(ج: 1، الفصل الأول في الطلاق الصريح، ص: 355، مط: ماجدیۃ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اسلم امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94996کی تصدیق کریں
0     113
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات