طلاق

دو دفعہ طلاق بولنے کے بعد کسی نے منہ پر ہاتھ رکھ لیا تو کیا حکم ہوگا ؟

فتوی نمبر :
95148
| تاریخ :
2026-05-10
معاملات / احکام طلاق / طلاق

دو دفعہ طلاق بولنے کے بعد کسی نے منہ پر ہاتھ رکھ لیا تو کیا حکم ہوگا ؟

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ میں مسمیٰ زید اللہ نے گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران اپنی بیوی مسماة بشری کو دو مرتبہ "تہ پہ ما طلاقہ ئے ، طلاقہ ئے " اس کے بعد میں تیسری مرتبہ بولنے ہی والا تھا کہ میرے بھائی ذاکراللہ نے مجھے مارا اور مجھے باہر نکالا،میں تیسری مرتبہ نہیں بول سکا۔بھائی ذاکر اللہ کو بھی بلایا ،وہ بھی اس بیان کی تصدیق کرتا ہے اور بیوی مسماة بشریٰ کا کہنا ہے کہ میں نے صرف ایک مرتبہ سنا پھر مجھے کچھ پتہ نہیں چلا، معلوم کرنا ہے کہ اس صورت میں کتنی طلاق واقع ہوئی اور اب آئندہ ہمارے لئے کیا حکم ہے ؟
المستفتی : زیداللہ
شفیق کالونی کراچی

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کابیان اگر واقعۃً درست اور حقیقت پرمبنی ہو،اس میں کسی قسم کی غلط بیانی اور دروغ گوئی سے کام نہ لیاگیاہوبایں طورکہ سائل نےاپنی بیوی کو دوران بحث وتکرارمذکورصریح الفاظ ”تہ پہ ما طلاقہ ئے ، طلاقہ ئے“ صرف دو بار ہی کہہ دیے ہوں اورتیسری بارکہنے سے پہلے سائل کے بھائی (ذاکر اللہ )کا اسے روکنے کی وجہ سے وہ تیسری بارطلاق کےالفاظ ادانہ کرسکا ہو توایسی صورت میں سائل کی بیوی پر ان الفاظ کے ذریعے دو طلاقِ رجعی واقع ہو چکی ہیں، جس کے بعد دورانِ عدت سائل کو رجوع کا حق حاصل ہے، چنانچہ اب اگر سائل منہ زبانی مثلا ًمیں رجوع کرتا ہوں یا عملا ًبیوی سے میاں بیوی والا تعلق قائم کر کے رجوع کر لیتا ہے تو شرعاً بھی یہ رجوع درست ہو کر میاں بیوی کا نکاح حسب سابق برقرار رہے گا ،البتہ اگر وہ دوران عدت رجوع نہ کرے تو عدت گزرنے کے بعد یہ طلاق، طلاقِ بائن ہو کر میاں بیوی کا نکاح بالکلیہ ختم ہو جائے گا ،جس کے بعد دونوں کو ساتھ رہنے کیلئے باقاعدہ گواہوں کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کیساتھ تجدیدِ نکاح کرنا لازم ہوگا ،لیکن بہر دوصورت شوہر کو آئندہ کیلئے ایک طلاق کا اختیار ہوگا ، اس لئےآئندہ طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الھدایۃ: الطلاق علی ضربین، صریح و کنایۃ، فالصریح قولہ: أنت طالق و مطلقۃ و طلّقتك فھٰذا یقع بہ الطلاق الرجعی، الخ (باب إیقاع الطلاق، ج: 2، ص: 61، ط: مکتبہ انعامیۃ)-
وفی الدرالمختار: (واعتبار عدده بالنساء) وعند الشافعي بالرجال (فطلاق حرة ثلاث، وطلاق أمة ثنتان) مطلقا.( مطلب اعتبار عدد الطلاق بالنساء ج:3،ص:246 ، دار الفكر - بيروت)
وفی البدائع: فإن طلقها و لم يراجعها بل تركها حتى إنقضت عدتها بانت، و هذا عندنا، الخ (كتاب الطلاق، فصل فی بيان حكم الطلاق، ج: 4، ص: 469، مط: دار الحدیث قاھرۃ)-
وفی الھدایۃ: و إذا كان الطلاق بائنا دون الثلاث فله أن يتزوجها فی العدة و بعد إنقضائها، الخ (کتاب الطلاق، ‌‌باب الرجعة، ‌‌فصل فيما تحل به المطلقة، ج: 2، ص: 92، مط: مکتبۃ انعامیۃ)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالقیوم قدوس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95148کی تصدیق کریں
0     44
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات