مسائل قربانی

والدہ کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
95403
| تاریخ :
2026-05-16
عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

والدہ کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم

السلام و علیکم جناب عرض خدمت ہے کہ کیا میں صرف اپنی والدہ کے نام کی قربانی رکھ سکتا ہو یا پھر والد کی قربانی رکھنا ضروری ہے

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ اپنی طرف سےکی جانے والی قربانی کے علاوہ اپنےوالدین ، یا کسی بھی شخص (خواہ زندہ ہویاوفات پاچکاہو)کی طرف سے قربانی کی جاسکتی ہے۔لہذا اگرسائل کے والدین میں سے دونوں یاکوئی ایک حیات ہواوروہ صاحبِ نصاب بھی ہوں تو ان پر اپنی مستقل قربانی واجب ہوگی،تاہم اگرسائل ان کی اجازت سے ان کی طرف سے واجب قربانی کرلیتاہے تواس کی وجہ سے ان کی قربانی اداہوجائیگی ۔اوراگروہ حیات نہ ہوں اورانہوں نے اپنی طرف سے قربانی کرنے کی وصیت بھی نہ کی ہوتوایسی صورت میں دونوں یاکسی ایک کی طرف سےقربانی کرنالازم تونہیں لیکن اگرسائل ان کے ایصال ثواب کی خاطر دونوں کی طرف سے الگ الگ یاایک نفلی قربانی کرکے اس کاثواب دونوں کوبخش دے تویہ بھی جائزاوردرست ہےاوراس کاثواب سائل کے والدین کومرحومین کوپہنچ جائیگا۔ان شاءاللہ

مأخَذُ الفَتوی

كما في حاشية ابن عابدين = رد المحتار - ط الحلبي» :من ‌ضحى ‌عن ‌الميت ‌يصنع ‌كما ‌يصنع في أضحية نفسه من التصدق والأكل والأجر للميت والملك للذابح.»(6/ 326)
وفي بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع» : (‌وجه) ‌الاستحسان ‌أن ‌الموت ‌لا ‌يمنع ‌التقرب ‌عن ‌الميت بدليل أنه يجوز أن يتصدق عنه ويحج عنه، وقد صح أن رسول الله صلى الله عليه وسلم ضحى بكبشين أحدهما عن نفسه والآخر عمن لا يذبح من أمته - وإن كان منهم من قد مات قبل أن يذبح - فدل أن الميت يجوز أن يتقرب عنه فإذا ذبح عنه صار نصيبه للقربة فلا يمنع جواز ذبح الباقين.»(5/ 72)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95403کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے بکرے کو تین حصوں پر تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 1
  • تیرہ ذی الحجہ کو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تول کر خریدنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • کیا ایک تولہ سونے پر زکوۃ ہے؟ قربانی کے دن گوشت دیر سے آنے پر کیا کرے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • جانور کی گردن پر سوجن ہو تو اس جانور کی قربانی کا کیا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • گھرکی سربراہ کی قربانی صاحب نصاب اولاد کی طرف سے کافی ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • مالک متعین کئے بغیر قربانی کا جانور بغیر ذبح کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • جس بکرے کے دو میں سے ایک دانت ٹؤٹا ہو تو اسکی قربانی ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • شیعہ کو قربانی میں شریک کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • حجاج کرام کے لئے عید الاضحٰی کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور بیمار ہونےکے بعد دوسرا خریدنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 4
  • بڑے جانورمیں زندہ اور فوت شدہ لوگوں کی طرف سے قربانی کاحصہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • قربانی اپنے گھر میں کرنے میں زیادہ ثواب ہے یا کسی مدرسے میں

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • کھسرا (خنثی) جانورکی قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • تکافل پالیسی میں جمع کردہ رقم پر وجوب قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی کا جانور گم ہونے پر دوسرا خرید لیا تو کیا دونوں کی قربانی لازم ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • ڈیم کی تعمیر میں قربانی کی کھال دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • گھر کے سربراہ پر قربانی کے وجوب کا مسئلہ

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بیرون ممالک میں مقیم افراد کا پاکستان میں قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • قربانی کے حصوں میں چار لوگ یا جفت عدد میں بھی حصہ دار ہوسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • غیر صاحب نصاب والد کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • چندافراد کا ملکرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
Related Topics متعلقه موضوعات