مسائل قربانی

اجتماعی قربانی میں اضافی پیسے بطور منافع رکھنے کا حکم

فتوی نمبر :
95678
| تاریخ :
2026-05-24
عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

اجتماعی قربانی میں اضافی پیسے بطور منافع رکھنے کا حکم

السلام علیکم مفتی صاحب!ایک مسئلہ معلوم کرنا تھا:ہم اجتماعی قربانی کے لیے فی حصہ 30 ہزار روپے وصول کرتے ہیں۔ بعض اوقات ہم جانور کم قیمت میں خرید لیتے ہیں، مثلاً مجموعی لاگت کے حساب سے فی حصہ تقریباً 20 ہزار بنتا ہے، لیکن شرکاء سے پہلے سے طے شدہ 30 ہزار ہی لیتے ہیں۔ باقی رقم انتظامات، محنت یا منافع کی صورت میں ہمارے پاس رہتی ہے۔
کیا اس طرح اجتماعی قربانی کرنا جائز ہے؟
اور کیا اجتماعی قربانی کا انتظام کرنے والا اپنی خدمت یا انتظام کے بدلے کوئی کمیشن / منافع رکھ سکتا ہے؟
اگر جائز ہے تو اس کی شرعی حدود اور درست طریقہ کیا ہونا چاہیے؟جزاکم اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ لوگوں کی طرف سے اجتماعی قربانی کا اہتمام کرنے والے ادارے یا افراد بحیثیتِ مجموعی حصہ داروں کی طرف سے وکیل ہوتے ہیں ،اور ان پر اس معاملہ میں وکالت ہی کے احکام لاگو ہوں گے ،لہذا صورت مسئولہ میں سائل کے پاس جانور خریدنے اور ذبح وکٹائی وڈسٹری بیوشن کے اخراجات نکالنے کے بعد جو رقم بچتی ہے وہ شرعاً اصل مالکان کی ہی ہوتی ہے،اور اگر ابتدا ہی سے سائل نے اپنے اس عمل اور تگ ودو کی باقاعدہ اجرت متعین نا کی ہو تو اب سائل کے لیے اس اضافی بچی ہوئی رقم کو اپنے پاس رکھنا شرعاً جائز نہیں ہوگا، بلکہ مالکان کو واپس کرنا لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدر المختار(وإن) بشراء شيء (بغير عينه فالشراء للوكيل إلا إذا نواه للموكل) وقت الشراء (أو شراه بماله) أي بمال الموكل،
و فی الرد: تحت (قولہ فالشراء للوکیل الخ) و حاصلھا انہ إن أضاف العقد إلی مال أحدھما کان المشتري لہ و إن أضافہ إلی مال مطلق فإن نواہ للآمر فھو لہ و إن نواہ لنفسہ فھو لہ (الیٰ قولہ) و بہ علم أن محل النیة للموٴکل فیما إذا أضافہ إلی مال مطلق سواء نقدہ من مالہ أو من مال المؤکل الخ(باب الوکالۃ بالشراء،ج:5،ص:518،مط:ایچ ایم سعید)
وفی درر الحکام شرح مجلۃ الاحکام: (إذا شرطت الأجرة في الوكالة وأوفاها الوكيل استحق الأجرة، وإن لم تشترط ولم يكن الوكيل ممن يخدم بالأجرة كان متبرعا. فليس له أن يطالب بالأجرة) يستحق في الإجارة الصحيحة الأجرة المسمى. وفي الفاسدة أجر المثل(المادة :1467 ،ج:3،ص:573،مط: دار الجيل)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95678کی تصدیق کریں
0     77
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے بکرے کو تین حصوں پر تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 1
  • تیرہ ذی الحجہ کو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تول کر خریدنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • کیا ایک تولہ سونے پر زکوۃ ہے؟ قربانی کے دن گوشت دیر سے آنے پر کیا کرے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • جانور کی گردن پر سوجن ہو تو اس جانور کی قربانی کا کیا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • مالک متعین کئے بغیر قربانی کا جانور بغیر ذبح کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • گھرکی سربراہ کی قربانی صاحب نصاب اولاد کی طرف سے کافی ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • جس بکرے کے دو میں سے ایک دانت ٹؤٹا ہو تو اسکی قربانی ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • شیعہ کو قربانی میں شریک کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • حجاج کرام کے لئے عید الاضحٰی کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور بیمار ہونےکے بعد دوسرا خریدنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 4
  • بڑے جانورمیں زندہ اور فوت شدہ لوگوں کی طرف سے قربانی کاحصہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • قربانی اپنے گھر میں کرنے میں زیادہ ثواب ہے یا کسی مدرسے میں

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • کھسرا (خنثی) جانورکی قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • تکافل پالیسی میں جمع کردہ رقم پر وجوب قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور گم ہونے پر دوسرا خرید لیا تو کیا دونوں کی قربانی لازم ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • ڈیم کی تعمیر میں قربانی کی کھال دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • غیر صاحب نصاب والد کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • گھر کے سربراہ پر قربانی کے وجوب کا مسئلہ

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بیرون ممالک میں مقیم افراد کا پاکستان میں قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • قربانی کے حصوں میں چار لوگ یا جفت عدد میں بھی حصہ دار ہوسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • چندافراد کا ملکرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
Related Topics متعلقه موضوعات