مسائل قربانی

جانور کو کھڑے ہونے کی حالت میں ذبح کرنا

فتوی نمبر :
95892
| تاریخ :
2026-06-01
عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

جانور کو کھڑے ہونے کی حالت میں ذبح کرنا

کیا بیل کی قربانی اس حالت میں کی جا سکتی ہے جب وہ کھڑا ہو اور اسے مضبوط رسی سے قابو میں رکھا گیا ہو؟ ایران میں بعض اوقات بیل کو کھڑے ہوئے ہی ذبح کیا جاتا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

گائے، بیل ، بھینس اور بکرے وغیرہ کو لٹا کر ذبح کرنا سنت ہے،البتہ اگر جانور کو لٹانا ممکن نہ ہو تو اس بیل کو کھڑا رکھ کر اس طریقے سے ذبح کیا جائے کہ گلے کی چاروں رگیں یا ان میں سے اکثر کٹ جائیں تو ذبح شرعاً درست ہوگا ، اور قربانی بھی صحیح ادا ہو جائے گی۔ لیکن بلاوجہ اس طرح کرنا درست نہیں، اس سے اجتناب ضروری ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاویٰ التاتارخانیة : السنة في الجزور أن تنحر قائمًا، وفي الشاۃ والبقرۃ أن یذبح مضطجعة۔اھ ( کتاب الذبائح الفصل الثاني في صفة الزکاۃ ج:17، ص:395، مط: زکریا)۔
وفی بدائع الصنائع: والذبح هو فري الأوداج ومحله ما بين اللبة واللحيين؛ لقول النبي عليه الصلاة والسلام «الذكاة ما بين اللبة واللحية» أي محل الذكاة ما بين اللبة واللحيين وروي الذكاة في الحلق واللبة والنحر فري الأوداج ومحله آخر الحلق، ولو نحر ما يذبح وذبح ما ينحر يحل لوجود فري الأوداج ولكنه يكره؛ لأن السنة في الإبل النحر وفي غيرها الذبح.اھ ( [فصل في بيان شرط حل الأكل في الحيوان المأكول] ج:5، ص:41، مط: دار الكتب العلمية) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالقیوم قدوس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95892کی تصدیق کریں
0     48
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے بکرے کو تین حصوں پر تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 1
  • تیرہ ذی الحجہ کو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تول کر خریدنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • کیا ایک تولہ سونے پر زکوۃ ہے؟ قربانی کے دن گوشت دیر سے آنے پر کیا کرے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • جانور کی گردن پر سوجن ہو تو اس جانور کی قربانی کا کیا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • مالک متعین کئے بغیر قربانی کا جانور بغیر ذبح کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • گھرکی سربراہ کی قربانی صاحب نصاب اولاد کی طرف سے کافی ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • جس بکرے کے دو میں سے ایک دانت ٹؤٹا ہو تو اسکی قربانی ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • شیعہ کو قربانی میں شریک کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • حجاج کرام کے لئے عید الاضحٰی کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور بیمار ہونےکے بعد دوسرا خریدنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 4
  • بڑے جانورمیں زندہ اور فوت شدہ لوگوں کی طرف سے قربانی کاحصہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • قربانی اپنے گھر میں کرنے میں زیادہ ثواب ہے یا کسی مدرسے میں

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • کھسرا (خنثی) جانورکی قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • تکافل پالیسی میں جمع کردہ رقم پر وجوب قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور گم ہونے پر دوسرا خرید لیا تو کیا دونوں کی قربانی لازم ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • ڈیم کی تعمیر میں قربانی کی کھال دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • گھر کے سربراہ پر قربانی کے وجوب کا مسئلہ

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • غیر صاحب نصاب والد کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بیرون ممالک میں مقیم افراد کا پاکستان میں قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • قربانی کے حصوں میں چار لوگ یا جفت عدد میں بھی حصہ دار ہوسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • چندافراد کا ملکرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
Related Topics متعلقه موضوعات