طلاق

آپ میرے نکاح میں نہیں رہوگی کہنے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
96504
| تاریخ :
2026-06-17
معاملات / احکام طلاق / طلاق

آپ میرے نکاح میں نہیں رہوگی کہنے سے طلاق کا حکم

كيا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے اتوار کو اپنی بیوی کو میکے لیکر گیا تھا والدین سے ملوانے کے لئے ابھی چار دن ہوئے تو اس نے کہا کہ مجھے والدین کے گھر لے جاؤں تو میں نے کہا کہ ابھی چار دن قبل تو لے گیا ہوں اب عید کے دوسرے دن آپ کو لے جاؤنگا ،اصل میں میری والدہ بیمار تھی اس لئے میں منع کررہا تھا اور ہمارے گھر میں میری ساس آئی ہوئی تھی تو میرے گھر والوں اور میری ساس کا آپس میں جھگڑا ہوگیا جس پر میں نے غصہ میں آکر بولا اور میری ساس میری بیوی کو اپنے گھر لے جانے پر بضد تھی ،تو اس پر میں نے کہا ''اگر آج آپ اپنی والدہ کے گھر گئی اپنی والدہ کے ساتھ تو آپ میرے نکاح میں نہیں رہوگی ''یہ الفاظ دو بار بولا تھا ،اور اس کے بعد میری بیوی والدہ کے گھر نہیں گئی ،البتہ عید کے دوسرے دن میں ان کو اپنے ساتھ والدہ کے گھر لے گیا تھا ملوانے کے لئے تو معلوم یہ کرنا ہے کہ یہ طلاق واقع ہوگئی ہے یا نہیں اور اب میری بیوی کے لئے کیا حکم ہے کہ وہ اپنی والدہ کے گھر جاسکتی ہے یا نہیں ؟ قرآن و سنت کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسؤلہ میں سائل کے الفاظ ''تو آپ میرے نکاح میں نہیں رہوگی''سے اگراس کی نیت طلاق کی تھی تب بھی شرط (یعنی آج جانا اور والدہ کے ساتھ جانا )نہ پائے جانے کی وجہ سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی اور اب اگر سائل کی بیوی اپنی والدہ کے گھر جانا چاہے تو اس کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہ ہوگی ،تاہم سائل کو آئندہ کے لئے طلاق کے معاملے میں احتیاط سے کام لینا چاہئے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهندية : واذا اضافه الى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقاً مثل أن يقول لامرأته ان دخلت الدار فأنت طالق اھ (ج ا، ڈ 420، ط: ماجدية)۔
وفيه أيضاً : ولو قال ما أنت لى بامرأة أو لیست لك بزوج ونوی الطلاق يقع عند ابي حنيفة رحمه الله تعالى وعندهما لا يقع الخ(ج1، ص 375)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عاشق یونس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96504کی تصدیق کریں
0     26
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات