طلاق

خلوت صحیحہ کے بعد طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
96863
| تاریخ :
2026-06-27
معاملات / احکام طلاق / طلاق

خلوت صحیحہ کے بعد طلاق کا حکم

ہمارا 20 نومبر 2025 کو نکاح ہوا۔ یہ میری دوسری شادی تھی اور لڑکی کی پہلی شادی تھی۔ دونوں بالغ ہیں اور جاب کرتے ہیں۔ لڑکی جانتی تھی کہ لڑکے کی پہلے سے بیوی ہے اور ایک بیٹی ہے۔ نکاح میں لڑکے اور لڑکی کی طرف سے کوئی بھی گواہ موجود نہیں تھا، نکاح خواں اور 4 گواہ جو کہ وکیل نے ارینج کیے تھے، ان کے سامنے نکاح خواں نے نکاح پڑھایا اور لڑکے اور لڑکی نے سب کے سامنے ایجاب و قبول کیا۔ اس کے بعد لڑکا اور لڑکی اپنے اپنے گھر چلے گئے اور دونوں کے بیچ یہ طے ہوا کہ جب تک ہماری چیزیں سیٹل نہ ہو جائیں تب تک ہم نکاح نامہ رجسٹرڈ نہیں کروائیں گے۔ نکاح کے 10 سے 15 دن بعد جب چیزیں سیٹل نہیں ہو پائیں تو میں نے نکاح نامہ ڈسٹرائے کروا دیا۔

5 مارچ کو بیوی نے پہلی طلاق مانگی اور میں نے مجبوری میں طلاق دی اور یہ میسج سینڈ کیا:
"میں تمہیں طلاق دیتا ہوں۔"

2 اپریل کو میں نے بغیر رجوع کی نیت کے ہگ اور کس 2 سے 3 بار کی اور پھر گھر آ گیا۔ بیوی نے مفتی سے پوچھا تو انہوں نے کہا رجوع ہو گیا ہے، تو بیوی نے دوسری طلاق 3 اپریل کو مانگی، جس پر میں نے دوسری طلاق کا میسج سینڈ کیا:
"میں تمہیں طلاق دیتا ہوں ۔"

3 جون کو رجوع ہوا اور 12 جون کو بیوی نے خود میرے فون سے میسج ٹائپ کیا:
"میں تمہیں طلاق دیتا ہوں۔"
اور میرا ہاتھ پکڑ کر زبردستی سینڈ کر دیا۔ اس وقت میں کار ڈرائیو کر رہا تھا اور میں نے میسج پڑھا تھا کہ کیا لکھا ہے، لیکن میرے ذہن میں تھا کہ اس طرح طلاق نہیں ہوتی۔

13 جون صبح میں مفتی کے پاس گیا اور پوچھا کہ اس طرح طلاق ہو جاتی ہے؟ تو مفتی نے کہا ہاں ہو جاتی ہے۔ اس لیے پھر میری بیوی نے کہا جب مفتی نے کہہ دیا کہ طلاق ہو گئی تو میری سیٹسفیکشن کے لیے پھر سے طلاق کا میسج سینڈ کرو، تو میں نے میسج سینڈ کیا:"میں تمہیں طلاق دیتا ہوں۔"

تنقیح:السلام علیکم
سائل اور اسکی بیوی کے درمیان نکاح کے بعد سے طلاق تک خلوت صحیحہ یا ہمبستری ہوئی یا نہیں؟

جواب تنقیح:جی، نکاح کے بعد سائل اور اس کی بیوی کے درمیان خلوتِ صحیحہ بھی ہوئی اور جسمانی تعلقات بھی قائم ہوئے۔ دونوں متعدد مرتبہ تنہائی میں ملے، ایک دوسرے کو hug اور kiss کیا، جسمانی تعلقات قائم کیے، تاہم مکمل ہمبستری (دخول/penetration) نہیں ہوئی اور نہ ہی رخصتی ہوئی۔

جی بالکل ایسا ہی تھا جیسا آپ نے بیان کیا۔ ہم چاہتے تو ہمبستری کر سکتے تھے لیکن ہم نے اپنی مرضی سے نہیں کی جب تک معاملات ٹھیک نہیں ہو جاتے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل اور مذکورہ لڑکی کیلئے اولیاء کی اجازت و رضامندی کے بغیر نکاح کرنا قطعاً درست طرزِ عمل نہیں تھا، البتہ اگر یہ نکاح کفؤ میں مہرِ مثل پر ہوا ہو تو شرعاً نکاح منعقد ہو چکا تھا؛ تاہم سائل نے خلوتِ صحیحہ ہو جانے کے بعد جب مختلف اوقات میں یکے بعد دیگرے دورانِ عدت (جیسا کہ سوال میں درج تفصیل سے معلوم ہو رہی ہے) تین صریح طلاقیں دے دی ہیں تو اس سے سائل کی بیوی پر مجموعی طور پر تین طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے، اب رجوع بھی نہیں ہو سکتا اور نہ ہی حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدِ نکاح ہو سکتا ہے۔ لہذا سائل پر لازم ہے کہ آئندہ کے لیے مذکورہ لڑکی سے کسی قسم کا تعلق نہ رکھے، ورنہ دونوں سخت گنہگار ہوں گے۔ جبکہ لڑکی عدت کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: فإن طلقھا فلا تحل لہ من بعد حتی تنکح زوجاً غیرہ۔ (الأیۃ : 230 ، سورۃ بقرۃ ، ) ۔
و في صحيح البخاري : عن عائشة رضي الله عنها جاءت امرأة رفاعة القرظي النبي صلى الله عليه وسلم فقالت كنت عند رفاعة فطلقني فأبت طلاقي فتزوجت عبد الرحمن بن الزبير إنما معه مثل هدبة الثوب فقال أتريدين أن ترجعي إلى رفاعة لا حتى تذوقي عسيلته ويذوق عسيلتك الخ ( باب شهادة المختبي، ج 2، ص 1243، رقم : 2639، ط : البشرى)
و فی بدائع الصنائع : وأما الطلقات الثلاث فحكمها الأصلي هو زوال الملك، وزوال حل المحلية أيضا حتى لا يجوز له نكاحها قبل التزوج بزوج آخر؛ لقوله تعالی ( فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره )۔اھ (کتاب الطلاق، فصل : حکم الطلاق البائن ، ج :3 ، ص :187، ط : سعید )
و فی الدر الختار : ( ویقع بھا ) ای بھذہ الالفاظ وما بمعناھا من الصریح الخ
و فی رد المحتار : تحت ( قولہ وما بمعناھا من الصریح ) ای مثل ما سیذکرہ من نحو : کونی طالقا و اطلقی و یا مطلقۃ بالتشدید ، و کذا المضارع اذا غلب فی الحال مثل اطلقک کما فی البحر ۔اھ ( کتاب الطلاق ، باب الصریح ، ج : 3 ، ص : 248 ، ط : سعید )
وفیہ ایضاً: "(والخلوة) مبتدأ خبره قوله الآتي كالوطء ... (كالوطء) فيما يجيء ... في (تأكد المهر) المسمى (و) مهر المثل بلا تسمية و (النفقة والسكنى والعدة وحرمة نكاح أختها وأربع سواها) في عدتها ... وكذا في وقوع طلاق بائن آخر على المختار۔اھ(كتاب النكاح، باب المهر،ج:3،ص:114،ط: سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96863کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات