طلاق

اگر میں نے پیسے والا گیم کھیلا تو آپ مجھ پر طلاق کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
96885
| تاریخ :
2026-06-28
معاملات / احکام طلاق / طلاق

اگر میں نے پیسے والا گیم کھیلا تو آپ مجھ پر طلاق کہنے کا حکم

میں نے اپنی بیوی کو بولا اگر میں نے پھر کبھی پیسے والی گیم کھیلی تو آپ کو مجھ سے طلاق ہوگی۔ میں نے گیم تو کھیلی لیکن وہ فری والی ہے جس سے پیسے نہیں جاتے۔ اب کیا طلاق ہو گئی یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں جب سائل نے اپنی بیوی سے یہ کہا کہ'اگر میں نے کبھی پیسے والی گیم کھیلی، تو آپ کو مجھ سے طلاق ہوگی'، تو اس سے صرف پیسوں والے گیم کھیلنے کے ساتھ ہی طلاق معلق ہوچکی تھی ،لہذا صورتِ مسئولہ میں جب سائل نے پیسوں والی گیم نہیں کھیلی تو شرط پوری نہ ہونے کی وجہ سے اس کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی ،البتہ سائل جب پیسوں والی گیم کھیلے گا تو شرط پائی جانے کی وجہ سے سائل کی بیوی پر ایک طلاقِ رجعی واقع ہوجائے گی ۔تاہم سائل کو چاہئے کہ لا یعنی کاموں میں لگنے اور طلاق جیسے اہم معاملہ کو ان امور کے ساتھ معلق کرنے کی بجائے کسی دینی ودنیاوی مقصد و عبادات میں اوقات صرف کرے ،اس کے ساتھ بیوی بچوں کو توجہ دیا کرے تاکہ دنیوی و اخروی کامیابیاں حاصل ہوں۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الھندیۃ:واذا أضافہ الی الشرط وقع عقیب الشرط اتفاقاًمثل أن یقول کامرأتہ ان دخلت الدار فأنت طالق الخ (کتاب الطلاق ،الباب الرابع فی الطلاق بالشرط ،ج:1 ،ص:488 ،ط:ماجدیہ)۔
کما فی الدر المختار : ( و تنحل ) الیمین ( بعد ) وجود ( الشرط مطلقا ) لکن ان وجد فی الملک طلقت و عتق والا لا۔اھ ( باب التعلیق ، ج : 3 ، ص : 355 ، ط : سعید )
و فی العناية شرح الهداية:(الطلاق على ضربين: صريح، وكناية. فالصريح قوله: أنت طالق ومطلقة وطلقتك فهذا يقع به الطلاق الرجعي) لأن هذه الألفاظ تستعمل في الطلاق ولا تستعمل في غيره فكان صريحا۔اھ(باب إيقاع الطلاق،ج:4،ص:3 ،ط:دار الفكر)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96885کی تصدیق کریں
0     4
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات