طلاق

طلاق نامہ کے ذریعہ دی ہوئی طلاقوں کا حکم

فتوی نمبر :
96983
| تاریخ :
2026-07-01
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق نامہ کے ذریعہ دی ہوئی طلاقوں کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں میرے کو میرے شوہر نے تحریری طور پر تین طلاقیں دی ہیں، طلاق نامہ پر دستخط کر دئیے ہیں، تو اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں کتنی طلاقیں واقع ہوئیں، اور اب آئندہ ہمارے لئے کیا حکم ہے، کیا عدت کے بعد میں دوسری جگہ نکاح کرسکتی ہوں کہ نہیں، نیز میرے دو بچے ہیں، ان کی پرورش کی ذمہ داری کس کی ہے، جبکہ طلاق نامہ میں حق مہر کے عوض بچوں کی کفالت میں نے لی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال کے ساتھ منسلکہ طلاق نامہ اگر مطابق اصل ہو اور سائلہ کے شوہر نے اپنے ہوش و حواس میں بلاکسی جبر و اکراہ کے طلاق نامہ پر دستخط کئے ہوں ،تو ایسی صورت میں سائلہ پر طلاق نامہ پر لکھی گئی تینوں طلاقیں واقع ہوکرحرمت مغلظہ ثابت ہوچکی ہے ، اب رجوع نہیں ہوسکتا، اور حلالہ شرعیہ کے بغیر باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا، لہٰذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں اور میاں بیوی والے تعلقات ہر گز قائم نہ کریں، ورنہ دونوں سخت گنہگار ہوں گے،اور سائلہ ایامِ عدت گزارنے کے بعددوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزادہوگی، جبکہ لڑکوں کی عمر سات (7)سال مکمل ہونے تک ان کی پرورش کا حق شرعاً ماں کو حاصل ہوتا ہے، بشرطیکہ اس دوران وہ ان بچوں کے کسی غیر ذی رحم محرم سے نکاح نہ کرے، ورنہ ماں کا حق ساقط ہوکر ان بچوں کی نانی اور اس کے بعد دادی ،خالہ اور پھوپھی کو بالترتیب حاصل ہوگا، جبکہ دورانِ پرورش بچوں کے اخراجات والد پر لازم ہونگے،چنانچہ مذکور مدت کے بعد والد بچوں کو اپنی تحویل میں لے سکتا ہے، البتہ دورانِ پرورش والد کو بچوں سے ملنے نہ دینا یا مذکور مدت کے بعد والدہ کو بچوں سے ملنے نہ دینا قطعاً ناجائز اور قطعِ تعلق کے زمرے میں آئیگا، جس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی بدائع الصنائع: وأما الطلقات الثلاث فحكمها الأصلي هو زوال الملك، وزوال حل المحلية أيضا حتى لا يجوز له نكاحها قبل التزوج بزوج آخر؛ لقوله - عز وجل - {فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره} [البقرة: 230] ، وسواء طلقها ثلاثا متفرقا أو جملة واحدة؛الخ (فصل وأما حکم البائن،ج:3،ص: 187،ط:سعید)۔
وفیھا ایضاً: وإن كتب كتابة مرسومة على طريق الخطاب والرسالة مثل: أن يكتب أما بعد يا فلانة فأنت طالق ۔۔۔۔ لأن الكتابة المرسومة جارية مجرى الخطاب (الی قولہ) فدل أن الكتابة المرسومة بمنزلة الخطاب فصار كأنه خاطبها بها بالطلاق عند الحضرة ۔۔۔۔ ثم إن كتب على الوجه المرسوم ولم يعقله بشرط بأن كتب أما بعد يا فلانة فأنت وقع الطلاق عقيب كتابة لفظ الطلاق بلا فصل لما ذكرنا أن كتابة قوله: أنت طالق على طريق المخاطبة بمنزلة التلفظ بها اھ (فصل فی کتابۃ فی الطلاق، ج:3، ص:109، ط:رشیدیۃ)۔
وفی الدر المختار: تربية الولد (تثبت للأم) النسبية (ولو) كتابية، أو مجوسية أو (بعد الفرقة) (إلا أن تكون مرتدة) ۔۔۔ (أو غير مأمونة) الی قولہ (أو متزوجة بغير محرم) الصغير اھ (باب الحضانۃ، ج:3، ص:555، ط:سعید)۔
وفی الشامیۃ: (قوله: وهي غير أجرة إرضاعه ونفقته) قال في البحر: فعلى هذا يجب على الأب ثلاثة: أجرة الرضاع، وأجرة الحضانة، ونفقة الولد اهـ ومثله في الشرنبلالية (باب الحضانۃ، ج:3، ص:561، ط:سعید)۔
وفی الدر المختار: (‌وتجب) ‌النفقة ‌بأنواعها ‌على الحر (لطفله) يعم الأنثى والجمع (الفقير) الحر اھ۔
وفی الشامیۃ: (قوله بأنواعها) من الطعام والكسوة والسكنى، ولم أر من ذكر هنا أجرة الطبيب وثمن الأدوية، وإنما ذكروا عدم الوجوب للزوجة اھ ۔
وفیھا ایضاً: (قوله الفقير) أي إن لم يبلغ حد الكسب، فإن بلغه كان للأب أن يؤجره أو يدفعه في حرفة ليكتسب وينفق عليه من كسبه لو كان ذكرا، بخلاف الأنثى اھ (باب النفقۃ، ج:3،ص:572،ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمر فاروق غفور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96983کی تصدیق کریں
0     13
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات