کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ایک فیکٹری میں ملازم ہوں، جہاں مشینوں کی وجہ سے سخت گرمی ہوتی ہے۔ میں گرمی سے بچنے کے لیے رومال گیلا کر کے سر پر رکھتا ہوں اس سے کچھ ٹھنڈک حاصل ہو جاتی ہے۔ کیا اس طرح کرنا درست ہے؟
دوسرا یہ کہ تراویح کی چار رکعتیں میری رہ گئیں، میں نے وتر ساتھ باجماعت ادا کئے، بعد میں اکیلے بقیہ چار رکعت تراویح ادا کی ،کیا یہ میں نے صحیح کیا یا نہیں ؟ واضح جواب عنایت فرمائیں۔
۱:روزے کی حالت میں گیلا رومال یا کپڑا سر پر باندھنا یا رکھنا بلا شبہ درست ہے اس سے روزے کی صحت پر کوئی اثر نہیں پرتا۔
۲:سائل کا اپنی چار رکعات تراویح کو نماز وتر کے بعد ادا کرنا بلاشبہ درست ہوا ہے بلاوجہ شکوک و شبہات میں پڑنے سے احتراز چاہیے۔
ففي الدر المختار: وكذا لا تكره حجامة وتلفف بثوب مبتل ومضمضة أو استنشاق أو اغتسال للتبرد عند الثاني وبه يفتى اھ (2/ 419)
و في الدر المختار: (ووقتها بعد صلاة العشاء) إلى الفجر (قبل الوتر وبعده) في الأصح، فلو فاته بعضها وقام الإمام إلى الوتر أوتر معه ثم صلى ما فاته. اھ (2/ 43)۔
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله: وبه يفتى) «؛ لأن النبي - صلى الله عليه وسلم - صب على رأسه الماء، وهو صائم من العطش أو من الحر» (2/ 419)۔
روزے کی حالت میں استنجاء کے وقت عورت کا گیلی انگلی شرمگاہ میں داخل کرنا- اس کے لۓ استنجاء کا طریقہ
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0روزہ کی حالت میں سورج غروب ہونے سے پہلے اور صبح صادق کے بعد کھانا یا کچھ پی لینا
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0روزے کی حالت میں اجنبیہ عورت کو بوسہ کے بعد نکلنے والے پانی سے روزی فاسد ہوتا ہے یا نہیں ؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0کیا روزے کی حالت میں ہم بستری کرتے ہوئے باہر فارغ ہونے سے کفارہ لازم ہوگا؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0کیا روزے کی حالت میں لیکوریا کا پانی نکلنے سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0