طلاق

طلاق طلاق طلاق بولنے کا حکم

فتوی نمبر :
98059
| تاریخ :
2026-08-01
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق طلاق طلاق بولنے کا حکم

میں اپنی بیوی کواپنے دوگھروں کےروز کےجھگڑوں سےتنگ آکراپنے بد نصیب نام سےالگ کرہاہوں ،آج کے بعد ہم دونوں کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہوگا،لہذا میں طلاق دے رہاہوں ان تین گواہوں کے سامنے(طلاق،طلاق،طلاق)۔آپ گھر والوں سے میری یہ درخواست ہےکہ میرے بچوں کو میرے گھر والوں کو نہ دے،ان کا جو بھی خرچہ ہوگا عدالت کے حکم کے مطابق دوں گا جب تک زندگی رہی تو۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق جب سائل نےمذکورالفاظ ”میں طلاق دے رہاہوں طلاق،طلاق،طلاق“کے ذریعے بیوی کو تین طلاقیں دیدی ، تو اس سے اس کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے، اب رجوع نہیں ہوسکتا اور حلالہ شرعیہ کے بغیر باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا،چنانچہ اب عورت ایامِ عدت گزر جانے کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔
جبکہ طلاق کے بعد بچوں کی پرورش اور کفالت کی ذمہ داری کے بارےمیں شریعتِ مطہرہ کا حکم یہ ہے کہ لڑکی کی عمر نو سال اور لڑکے کی سات سال عمر ہونے تک ماں ہی ان کی پرورش کی حقدار ہوتی ہے ، بشرطیکہ وہ بچوں کے کسی غیر ذی رحم محرم سے شادی نہ کرےاور اس دوران بچوں کے پرورش پرآنےوالےاخراجات باپ کے ذمے لازم ہوں گے،اور مذکورہ مدتِ پرورش پوری ہو نے کے بعد اگروالد انہیں اپنی تحویل میں لینا چاہےتو لے سکتاہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللّٰہ تعالیٰ : اَلطَّلاَقُ مَرَّتٰنِ (الی قولہ) فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلاَ تَحِلُّ لَہٗ مِنْ بَعْد حَتّٰی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہٗ ۔الآیۃ(البقرۃ آیت : 229،230)
و فی بدائع الصنائع: وأما الطلقات الثلاث فحكمها الأصلي هو زوال الملك، وزوال حل المحلية (الی قولہ) سواء طلقها ثلاثا متفرقا أو جملة واحدة اھ( کتاب الطلاق،ج:3،ص: 187،ط:سعید)
وفی الھندیۃ: متى كرر لفظ الطلاق بحرف الواو أو بغير حرف الواو يتعدد الطلاق اھ(کتاب الطلاق،الباب الثانی، الفصل الاول فی الطلاق الصریح،ج:1،ص: 356،ط:ماجدیہ)
وفیھا ایضا: نفقة ‌الأولاد ‌الصغار على الأب لا يشاركه فيها أحد كذا في الجوهرة النيرة.اھ(الفصل الرابع في نفقة الأولاد،ج:1،ص:56،ط:ماجديۃ)
وفيھا ايضاَ: أحق الناس بحضانة الصغير حال قيام النكاح أو بعد الفرقة الأم إلا أن تكون مرتدة أو فاجرة غير مأمونة كذا في الكافي.( الى قوله)والأصل في ذلك أن هذه الولاية تستفاد من قبل الأمهات فكانت جهة الأم مقدمة على جهة الأب كذا في الاختيار شرح المختار(الى قوله) وإنما يبطل حق الحضانة لهؤلاء النسوة بالتزوج إذا تزوجن بأجنبي، فإن تزوجن بذي رحم محرم من الصغير كالجدة إذا كان زوجها جدا لصغير أو الأم إذا تزوجت بعم الصغير لا يبطل حقها كذا في فتاوى قاضي خان(الى قوله) ولو تزوجت الأم بزوج آخر وتمسك الصغير معها أو الأم في بيت الراب فللأب أن يأخذها منها.اھ(الباب السادس عشر في الحضانة،ج:1،ص:541،ط:ماجديۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالمجید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98059کی تصدیق کریں
0     34
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات