کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ لفظ ’’آیان‘‘ کا مطلب بتادیں کیا یہ عربی لغت میں ہے کس جنس کے لیے ہے؟ اس کے بارے میں تفصیل سے بتادیں کیا یہ نام اسلامک ہے یا دوسرے اقوام میں بھی ہے اس لفظ کی اسلامی تاریخ کیا ہے؟
یہ کوئی نام نہیں، کیونکہ لفظ ’’ایّان‘‘ بمعنی’’ کب‘‘ کے آتا ہے اس لیے کسی بچے کا ایّان نام رکھنے کی بجائے حسان، نعمان، فرحان، حمدان، سلمان، اور عثمان میں سے کوئی نام تجویز کیا جائے تو یہ زیادہ بہتر ہے۔ والله أعلم بالصواب!