شیعہ روافض

فرقہ اثنا عشریہ اور سنی مذہب میں فرق

فتوی نمبر :
10644
| تاریخ :
2020-10-26
ادیان و فرق / جماعت و فرق / شیعہ روافض

فرقہ اثنا عشریہ اور سنی مذہب میں فرق

السلام علیکم! میں شیعہ مذہب کے عقائد (اثنا عشریہ) کے بارے میں جاننا چاہتاہوں کہ ان کے عقائد سنی مذہب سے ملتے ہیں (یعنی دونوں کے عقائد میں کیا فرق ہے؟)

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شیعوں کے فرقہ اثنا عشریہ کے چند بنیادی اصول وعقائد جو اہلِ سنت والجماعت کے عقائد کے خلاف ہیں یہ ہیں: (۱) نظریہ امامت: یہ شیعوں کا بنیادی عقیدہ ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ جس طرح اللہ تعالیٰ کی طرف سے انبیاء علیہم السلام کو مبعوث کیا جاتاہے، اسی طرح نبی علیہ السلام کے بعد اماموں کو مبعوث کیا جاتاہے، جو احکامِ شریعت میں نبی علیہ السلام کا سا مقام ومرتبہ رکھتے ہیں۔ (۲) حضرات صحابہ کرامؓ سے بغض وعداوت ان کےعقیدے کے مطابق نبی علیہ السلام کی وفات کے بعد تمام صحابہؓ جنہوں نے حضرت ابوبکر صدیقؓ کے ہاتھ پر بیعت کی تھی وہ (نعوذباللہ) اس فعل کی وجہ سے سب کافر ہوگئے تھے، کیونکہ انہوں نے امام معصوم (حضرت علیؓ) کے ہاتھ پر بیعت نہیں کی تھی۔ (۳) تحریف قرآن: شیعہ مذہب اثنا عشریہ کہتاہے جو موجودہ قرآن کریم مسلمانوں کے پاس ہے یہ اصل قرآن نہیں۔ اصلی قرآن بارہویں امام کے ساتھ کسی نامعلوم غار میں دفن ہے۔
مزید تفصیل کیلیے حضرت شاہ عبد القادر جیلانیؒ کی کتاب ’’غنیۃ الطالبین‘‘ اور حضرت شاہ عبد العزیز محدث دہلویؒ کی کتاب ’’تحفہ اثنا عشریہ‘‘ اور شیعہ سنی اختلاف اور صراطِ مستقیم مؤلف حضرت مولانا یوسف لدھیانویؒ دیکھی جاسکتی ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي حاشية ابن عابدین : نعم لا شك في تكفير من قذف السيدة عائشة - رضي الله تعالى عنها - أو أنكر صحبة الصديق، أو اعتقد الألوهية في علي أو أن جبريل غلط في الوحي، أو نحو ذلك من الكفر الصريح المخالف للقرآن اھ (۴/۲۳۷)۔
وفیه ٲیضا: أن الرافضي إذا كان يسب الشيخين ويلعنهما فهو كافر، وإن كان يفضل عليا عليهما فهو مبتدع (ٳلی قولہ) وسب أحد من الصحابة وبغضه لا يكون كفرا اھ (۴/۲۳۷) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شیراز علی نواز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 10644کی تصدیق کریں
0     3798
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شیعوں سےتعلقات اور ان کو سلام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   شیعہ روافض 0
  • شیعہ کی دعوت قبول کرنا

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • فرقہ اثنا عشریہ اور سنی مذہب میں فرق

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • شیعوں کا عقیدہ امامت اور ختم نبوت

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 2
  • کیا شیعہ کافر ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 2
  • شیعہ کافر ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • شیعہ سے متعلق کفر میں تفصیلی حکم

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • جب شیعہ اور قادیانی فتنہ ہیں تو ان سے قتال کا حکم کیوں نہیں دیا جاتا ؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • اگر شیعہ کافر ہے تو اس کے خلاف جہاد اور اس کی عبادت گاہ کو گرانے کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • (۱) شیعہ کے متعلق مؤقف، (۲) مزارات پر جانا

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • علماء کی جانب سے قادیانیوں اور شیعوں کی سرکوبی اور مخالفت میں فرق کیوں ہے ؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • محرم کی مجالس میں جانا اور شہید کربلا کا سوگ منانا

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • شیعہ اماموں پر لعنت بھیجنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • مولی کے معنی کیا ہیں لوگ اس لفظ کو اللہ جل جلالہ کے لیے اور کچھ حضرت علیؓ کے لیے استعمال کرتے ہیں

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • کیا بنو امیہ کے دور میں منبر و محراب سے حضرت علی پر طعن و تشنیع کیا گیا؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • مسجد وغیرہ میں خودکش حملہ کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • J.D.C سے غریبوں کے لئے راشن وصول کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
Related Topics متعلقه موضوعات