شیعہ روافض

شیعوں کا عقیدہ امامت اور ختم نبوت

فتوی نمبر :
58137
| تاریخ :
2022-09-05
ادیان و فرق / جماعت و فرق / شیعہ روافض

شیعوں کا عقیدہ امامت اور ختم نبوت

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ہذا کے بارے میں:
الف) کیا شیعہ جن کی اکثریت آج اثناء عشریہ سے تعلق رکھتی ہے اور دیگر ان کے فرقے جو امامت کے عقیدے کے قائل ہیں، یہ عقیدہ امامت کی وجہ سے ختمِ نبوت کے منکر ہیں؟ جبکہ شیعہ مذہب کے اماموں کی صفات میں سے
١، ان کی اطاعت کا فرض ہونا،
٢، ان کو حلال و حرام کا اختیار ہونا،
٣،معصوم, اور منصوص من اللہ ہونا بھی ہے.
جیسی صفات شامل ہیں، یہاں تک کہ شیعہ امامت کے درجے کو نبوت سے بھی افضل سمجھتے ہیں.
ب) اگر شیعہ عقیدہ امامت کی وجہ سے ختم نبوت کے منکر ہیں تو کیا ان کے احکامات بھی قادیانیوں کی طرح ہوں گے؟
المستفتی ابو سعد فہد کراچی

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(الف)جی ہاں عقیدہٴ امامت ایک ایسا عقیدہ ہے کہ تمام شیعہ بڑا ہو یا چھوٹا ہو، مرد ہو یا عورت ہو، سب کے سب اس عقیدہ کو ظاہر کرتے ہیں، اس کو چھپاتے نہیں ہیں، شیعوں کے نزدیک امام مفترض الطاعۃ ہوتا ہے یعنی اس کی اطاعت فرض ہے اور اسکی ہربات کو ماننا نبی کی طرح فرض ہے، اسی طرح امام ان کے نزدیک منصوص من اللہ ہوتا ہے، امام گناہوں اور خطاوٴں سے بھی معصوم ہوتا ہے، امام شریعت کے حکم کو منسوخ کرسکتا ہے، امام حرام کو حلال اور حلال کو حرام کرسکتا ہے، اسی طرح فرشتوں کے ذریعہ امام پر وحی آتی ہے وغیرہ۔ حالانکہ مفترض الطاعۃ ہونا، منصوص من اللہ ہونا اورمعصوم ہونا یہ انبیائے کرام ہی کی خصوصیات اور ان ہی کے اوصاف ہیں، امام کے بارے میں ایسے عقائد رکھنا موجب کفر وارتداد ہیں اورختم نبوت کے انکار کو مستلزم ہے، لہٰذا عقیدہ امامت ہی کی بنیاد پر شیعہ کافر، اور دائرہٴ اسلام سے خارج ہیں، چنانچہ حضرت شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی علیہ الرحمہ نے المسوی شرح موطا مالک میں صراحت کے ساتھ لکھا ہے: ”وکذلک من قال فی الشیخین أبی بکر وعمر مثلاً لیسا من أھل الجنۃ مع تواتر الحدیث فی بشارتہما أو قال إن النبی صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبوۃ ولکن معنی ہذا الکلام أنہ لا یجوز أن یسمی بعدہ أحد بالنبی ، وأما معنی النبوۃ وہو کون الانسان مبعوثا من اللہ تعالی إلی الخلق مفترض الطاعۃ معصوما من الذنوب ومن البقاء علی الخطاء فیما یری فہو موجود فی الأئمۃ بعدہ فذلک ہو الزندیق وقد اتفق جماہیر المتأخرین من الحنفیۃ والشافعیۃ علی قتل من یجری ہذا المجری واللہ أعلم․ (المسوی شرح موٴطا مالک باب حکم الخوارج)
(ب)قدیم زمانہ سے لے کر ملعون قادیان مرزا غلام احمد قادیانی تک جتنے جھوٹے مدعیان نبوت ورسالت گذرے ہیں سب نے اپنے دعووں کا مصالحہ شیعوں کے عقیدہٴ امامت ہی سے مستعار لیا ہے، لہٰذا شیعوں کا عقیدہٴ امامت ختم نبوت کے خلاف ایک بغاوت اور اسلام کے خلاف ایک کھلی سازش ہے۔
(ماخوز از فتاوی دارلعلوم دیوبند انڈیا)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 58137کی تصدیق کریں
2     4307
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شیعوں سےتعلقات اور ان کو سلام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   شیعہ روافض 0
  • شیعہ کی دعوت قبول کرنا

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • فرقہ اثنا عشریہ اور سنی مذہب میں فرق

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • شیعوں کا عقیدہ امامت اور ختم نبوت

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 2
  • کیا شیعہ کافر ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 2
  • شیعہ کافر ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • شیعہ سے متعلق کفر میں تفصیلی حکم

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • جب شیعہ اور قادیانی فتنہ ہیں تو ان سے قتال کا حکم کیوں نہیں دیا جاتا ؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • اگر شیعہ کافر ہے تو اس کے خلاف جہاد اور اس کی عبادت گاہ کو گرانے کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • (۱) شیعہ کے متعلق مؤقف، (۲) مزارات پر جانا

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • علماء کی جانب سے قادیانیوں اور شیعوں کی سرکوبی اور مخالفت میں فرق کیوں ہے ؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • محرم کی مجالس میں جانا اور شہید کربلا کا سوگ منانا

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • شیعہ اماموں پر لعنت بھیجنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • مولی کے معنی کیا ہیں لوگ اس لفظ کو اللہ جل جلالہ کے لیے اور کچھ حضرت علیؓ کے لیے استعمال کرتے ہیں

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • کیا بنو امیہ کے دور میں منبر و محراب سے حضرت علی پر طعن و تشنیع کیا گیا؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • مسجد وغیرہ میں خودکش حملہ کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • J.D.C سے غریبوں کے لئے راشن وصول کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
Related Topics متعلقه موضوعات