احکام حج

بچوں کو چھوڑ کر حج پر جاسکتے ہیں یا نہیں ؟

فتوی نمبر :
11461
| تاریخ :
2011-04-07
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

بچوں کو چھوڑ کر حج پر جاسکتے ہیں یا نہیں ؟

میں اور میری بیوی حج پر جانا چاہتے ہیں اور ہماری استطاعت بھی ہے، لیکن ہمارے 3 بچے ہیں، 2 بیٹیوں کی عمر 13 سال اور 3 سال ہے اور بیٹے کی عمر 6 سال ہے اور ہمارے جانے کے بعد انکی کفالت کرنے کے لئے صرف میری ساس ہیں، جن کی عمر 65 سال ہیں۔ کیا ہم بچوں کو اُنکے پاس چھوڑ کر جا سکتے ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جی ہاں! جا سکتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی بدائع الصنائع : ومن كان صحيح البدن قادراً على المشي وله زاد فقد استطاع اليه سبيلا فیلزمه فرض الحج اھ (3 /52)۔
و فی مشكوٰة المصابيح: عن أبي أمامة قال ، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من لم يمنعه من الحج حاجة ظاهرة او سلطان جائر أو مرض حابس فمات ولم يحج فليمت إن شاء يهودياً وإن شاء نصرانياً اھ (420)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 11461کی تصدیق کریں
0     568
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات