احکام حج

حج و عمرہ میں مروّجہ قصر کا حکم

فتوی نمبر :
13491
| تاریخ :
2011-08-31
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

حج و عمرہ میں مروّجہ قصر کا حکم

السلام علیکم! مفتی صاحب میں نے ستائیس رمضان کو عمرہ کیا تھا، گرمی اور رش کی وجہ سے میں نے حلق کی بجائے صرف تقصیر کروائی، اس طرح کہ ایک آدمی قینچی لےکر کھڑا تھا ، اس نے اُنگلی کے ایک پورے کے برابر چاروں کونوں سے بال کاٹ دیئے، ہیئر ڈریسر کی ہر دکان پر تقریباًسو ڈیڑھ سو لوگوں کا رش تھا، میں نے اس لیے ایسا کیا، کیا مجھ پر دم تو نہیں آیا ؟ میں حنفی مسلک سے تعلق رکھتا ہوں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر چاروں طرف سے کٹوتی مجموعی طور پر چوتھائی سر کے بقدر بن گئی ہو تو اس کی وجہ سے دم لازم نہیں، اور اگر اس سے کم ہو تو دم لازم ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الہندیة : (وأما واجباتها) فالسعي بين الصفا والمروة والحلق أو التقصير كذا في محيط السرخسي. اھ (1/237)۔
و فیھا أیضاً : وفي البدائع قالوا يجب أن يزيد في التقصير على قدر الأنملة إذ أطراف الشعر غير متساوية عادة فوجب أن يزيد على قدر الأنملة حتى يستوفي قدر الأنملة في التقصير يقينا، كذا في غاية السروجي شرح الهداية.اھ (1/231)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 13491کی تصدیق کریں
0     440
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات