السلام علیکم!میں دوبارہ بیوقوف بن گیا ۔ میں اپنے موبائل فون پر گیم کھیل رہا تھا ۔مجھے امید تھی کہ میں سکور کے مخصوص حد تک پہنچ جاؤنگا ۔اس وقت میں نے دل میں سو چا کہ اگر میں سکور کے اس حد تک نہیں پہنچا تو میں کافر۔میں نے یہ الفاظ غیر ارادی طور پر کہے تھے ۔اور مجھے پتہ نہیں تھا کہ ایک اور ساتھی مجھ سے زیادہ سکور بنائےگا۔اب مجھے یہ یقین نہیں کہ اس حد تک میں پہنچ جاؤنگایا نہیں ۔فی الحال مجھے سختی سے احساس ہے کہ میں اسکور کی اس حد تک نہیں پہنچ سکتا ۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا میں اس کی وجہ سے کافر ہوں اور میرا نکاح ٹوٹ گیا یا نہیں ؟
اگر چہ اس قسم کے خیالات یا غیر ارادی طور پر بول دینے سے کفر تو لازم نہیں آیا، لیکن کھیل میں اتنا منہمک ہونا اور اس کے لیے اس قسم کی قسمیں اٹھانا انتہائی بُرااور نامناسب ہے، اس لیے سائل کوچاہیے کہ آئندہ کے لیے اس قسم کے الفاظ بولنے سے مکمل طور پر احتراز کرے کہ یہ بھی کفر پر رضامندی کی علامت ضرور ہے جو بڑ ے درجے گناہ کی بات ہے ۔
ففی التنویر الابصار : (وان فعل کذا فھو کافر ) والاصح ان الحالف (لم یکفر علقہ بماض أو آت إن کان عندہ فی اعتقادہ انہ یمین وان کان عندہ انہ یکفر فی الحلف یکفر فیھما ) لرضاہ بالکفر الخ(ج3ص718) ۔
وفی البزازیۃ علی ہامش الہندیۃ: إن فعل کذا فھو یہودی ثم أتی بالشرط إن کان عندہ من أتی بھذا الشرط لا یکفر (إلی قولہ) والمختار ما قال السرخسی و۔۔۔ أنہ کان کفرا عندہ الحلف بھذا فھو کافر لأنہ رضی بکفر نفسہ والرضاء بکفر نفسہ کفر بلانزاع الخ (۶/۳۲۶) واللہ أعلم بالصواب!
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1