(+92) 0317 1118263

وضو

کیا موبائل میں قرآن مجید پڑھنے کے لیے باوضو ہونا ضروری ہے؟

فتوی نمبر :
16127
| تاریخ :
2020-10-26
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

کیا موبائل میں قرآن مجید پڑھنے کے لیے باوضو ہونا ضروری ہے؟

میرا سوال یہ ہے کہ میرے موبائل میں قرآن پاک ہے، میں یہ پوچھنا چاہتاہوں، کہ کیا بغیر وضو میں اسکی تلاوت کر سکتاہوں اور کیا میں اسکو اپنے موبائل میں رکھ سکتاہوں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

موبائل فون میں قرآن پاک ڈاؤن لوڈ کر کے رکھنا اور اسے دیکھ کر تلاوت کرنا بھی جائزہے، البتہ موبائل کی اسکرین پر اگر دیکھ کر تلاوت کی جائے تو اس صور ت میں اسکرین کو ہاتھ لگانے اور صفحہ پلٹنے کے لیے باوضو ہونا ضروری ہے الا کہ کہ ہاتھ کے علاوہ کسی دوسری چیز سے صفحہ پلٹیں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار: (و) يحرم (به) أي بالأكبر (وبالأصغر) مس مصحف: أي ما فيه آية كدرهم وجدار، وهل مس نحو التوراة كذلك؟ ظاهر كلامهم لا (إلا بغلاف متجاف) غير مشرز أو بصرة به يفتى، وحل قلبه بعود. - (1 / 173)
و فی حاشية ابن عابدين: (قوله: أي ما فيه آية إلخ) أي المراد مطلق ما كتب فيه قرآن مجازا، من إطلاق اسم الكل على الجزء، أو من باب الإطلاق والتقييد. قال ح: لكن لا يحرم في غير المصحف إلا بالمكتوب: أي موضع الكتابة الخ- (1 / 173)
وفی الفتاوى الهندية: المحدث إذا كان يقرأ القرآن بتقليب الأوراق بقلم أو سكين لا بأس به- (5 / 317)۔ واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
تاجدار عالم نثار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 16127کی تصدیق کریں
0     805
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات