السلام علیکم ! میرا سوال یہ ہے کہ جہنمیوں کی زبان کیا ہوگی ؟
اہل جہنم کی زبان سے متعلق کوئی صریح حوالہ تو نظر سے نہیں گزرا، البتہ بعض نصوص و حوالہ جات پر غور کرنے سے ان کا بھی عربی بولنا معلوم ہوتا ہے ۔
تاہم یہ کوئی ایسا سوال بھی نہیں کہ اس پر کسی حکم شرعی کا مدار ہو، یا اس سے متعلق قبر وآخرت میں کوئی سوال وجواب ہو، یہ محض لایعنی اور تضیعِ وقت کے مترادف ہے جس سے احتراز چاہیے ۔
ففی الفتاویٰ الحدیثیه: وبماتقرر علم أن منکراً او نکیراً ھما اللذان یسالان کل احد بالعربیة اھ (ص:21)۔
وفیہ ایضاً: والحاصل الاخذ بظاھر الحدیث ھو ان السؤال لسائر الناس بالعربیة نظیر مامرانه لسان اھل الجنة الا ان ثبت خلاف ذالك ولا یستبعد تکلم غیر العربی بالعربیة لان ذالك الوقت وقت تخرق فیه العادات اھ (ج1ص21)۔