جہنم

قرآن حفظ کرکے بھول جانے کا کیا گناہ ہے؟

فتوی نمبر :
70144
| تاریخ :
2024-01-04
عقائد / قیامت و آخرت / جہنم

قرآن حفظ کرکے بھول جانے کا کیا گناہ ہے؟

قرآن مجید حفظ کرکے اگر بھول جائے تو اس پر کوئی گناہ ملے گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ قرآن مجید یاد کرنے کے بعد اس کو اپنی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے بھلا دینا انتہائی خطرناک اور کبیرہ گناہ ہے، احادیثِ مبارکہ میں اس پر سخت ترین وعیدیں وارد ہوئی ہیں، چنانچہ ایک حدیث شریف میں آتا ہے کہ جو شخص قرآن مجید کو یاد کرنے کے بعد بھلادے تو قیامت کے دن وہ اللہ تعالیٰ سے حالت جذام میں (کوڑھی کے مرض میں مبتلا) ملے گا۔ ایک اور حدیث شریف میں آتا ہے، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ مجھ پر میری امت کے گناہ پیش کیے گئے تو میں نے اس سے بڑا اور کوئی گناہ نہیں دیکھا کہ کسی شخص نے قرآن مجید کی کوئی سورت یا کوئی آیت یاد کرلی اور پھر اس کو بھلادیا، لہذا حافظِ قرآن کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ قرآنِ مجید حفظ کرلینے کے بعد اس کی حفاظت، تلاوت اور اس پر عمل کرنے کا پورا اہتمام کرے، چنانچہ روزانہ کی بنیاد پر تین پارے یا کم از کم ایک پارہ کی تلاوت کو اپنا معمول بنائے، جبکہ احناف کے نزدیک مذکور وعید اس شخص کے بارے میں ہے کہ جو قرآنِ مجید کو اس طرح بھلادے کہ پھر دیکھ کر بھی نہ پڑھ سکے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی مرقاة المفاتيح: (وعن سعد بن عبادة قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم - "ما من امرئ يقرأ القرآن ثم ينساه"، أي بالنظر عندنا، وبالغيب عند الشافعي، أو المعنى ثم يترك قراءته نسي أو ما نسي (إلا لقي الله يوم القيامة أجذم) أي: ساقط الأسنان، أو على هيئة المجذوم، أو ليست له يد، أو لا يجد شيئا يتمسك به في عذر النسيان، أو ينكس رأسه بين يدي الله حياء وخجالة من نسيان كلامه الكريم وكتابه العظيم، وقال الطيبي: أي: مقطوع اليد من الجذم وهو القطع: وقيل: مقطوع الأعضاء، يقال: رجل أجذم إذا تساقطت أعضاؤه من الجذام، وقيل: أجذم الحجة، أي: لا حجة له ولا لسان يتكلم به، وقيل: خالي اليد عن الخير (رواه أبو داود، والدارمي) وروى أبو داود والترمذي أنه - صلى الله عليه وسلم - قال: («عرضت علي أجور أمتي حتى القذاة يخرجها الرجل من المسجد، وعرضت علي ذنوب أمتي فلم أر ذنبا أعظم من سورة من القرآن، أو آية أوتيها رجل ثم نسيها»). (4/ 1502)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالوہاب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70144کی تصدیق کریں
1     1954
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا سید جہنم میں جاسکتا ہے؟ کیا اولیاء اللہ معصوم ہوتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   جہنم 0
  • شیعہ کے گھر کھانا کھانا اور نوکری کرنا

    یونیکوڈ   جہنم 1
  • جہنمیوں کی زبان کیا ہوگی؟

    یونیکوڈ   جہنم 0
  • پچاس ہزار قرص سے چالیس ہزار نقد ادائیگی پر بقیہ دس معاف

    یونیکوڈ   جہنم 0
  • پان و سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   جہنم 0
  • نوکری کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   جہنم 0
  • ہنڈی کا کاروبار

    یونیکوڈ   جہنم 0
  • عبد المطلب اور ابو طالب کا اخروی حشر

    یونیکوڈ   جہنم 0
  • ترکہ اور ہبہ میں کیا فرق ہے؟

    یونیکوڈ   جہنم 1
  • کیا مسلکی اور فروعی اختلاف کی بنیاد پر کسی کو جہنمی قرار دیا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   جہنم 0
  • شیطان کا آگ سے بنے ہوۓ ہونے کے باوجود ، جہنم کی آ گ میں سزا پانا

    یونیکوڈ   جہنم 1
  • جہنم کی آگ کس رنگ کی ہے؟

    یونیکوڈ   جہنم 0
  • قرآن حفظ کرکے بھول جانے کا کیا گناہ ہے؟

    یونیکوڈ   جہنم 1
  • جن لوگوں تک دین کی دعوت نہ پہنچی ہو ان کا مرنے کے بعد کیا ہوگا؟

    یونیکوڈ   انگلش   جہنم 0
Related Topics متعلقه موضوعات