السلام علیکم! میں اکسٹھ سال کی ہوں ،میں عمرہ کرنا چاہتی ہوں اور میں " محرم کو ساتھ لےجانے کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتی، تو کیا میں بغیر محرم کے عمرہ کر سکتی ہوں ؟
اگر کوئی محرم شخص اپنا خرچ برداشت کر سکتا ہو تو پھر اس کے ساتھ سائلہ بھی ادائیگی عمرہ کے لیے جا سکتی ہے ورنہ نہیں، بلکہ ایسی صورت میں اسے صدقہ و خیرات کے ذریعہ اجر و ثواب کے حصول کی فکر چاہیئے ۔
کما فی صحیح المسلم : عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ، تُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ، تُسَافِرُ مَسِيرَةَ ثَلَاثِ لَيَالٍ، إِلَّا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ» اھ (2/977)۔